میر کلمتی انٹر ایجوکیشنل اسپورٹس فیسٹیول، سنسنی خیز مقابلے جاری

گوادر (خ ن)میر کلمتی انٹر ایجوکیشنل اسپورٹس فیسٹیول 2026 کے گرلز گیمز کے دوسرے اور تیسرے روز بھی مختلف کھیلوں کے سنسنی خیز مقابلے جاری رہے۔ کرکٹ اور فٹسال کے مقابلوں میں طالبات نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اگلے مرحلوں کے لیے کوالیفائی کیا، جبکہ کھلاڑیوں نے بھرپور جوش و جذبے سے مقابلوں میں حصہ لیا گزلز کرکٹ کے تیسرے روز گوادر گرائمر اسکول نے آرمی پبلک اسکول گوادر کو جبکہ گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول کلانچی پاڑہ نے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج گوادر کو شکست دے کر اگلے راو¿نڈ میں جگہ بنائی۔ اسی روز فٹسال میں یونیورسٹی آف گوادر نے گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول ملابند اور دارالعلوم پبلک اسکول نے گوادر گرائمر اسکول کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا دوسرے روز کرکٹ کے مقابلوں میں گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول جہلی ڈھور نے دارالعلوم پبلک اسکول جبکہ گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری اسکول گوادر نے گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول شمبے اسماعیل کو شکست دے کر اگلے مرحلے، جبکہ گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری اسکول گوادر نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔ مقابلوں کے مہمانانِ خصوصی میں ناصر رحیم سہرابی، شہناز ہوت، ڈاکٹر رابعہ اسلم، ایڈووکیٹ حمیدہ اختر نواز اور ڈاکٹر روبینہ نذیر شامل تھے۔ انہوں نے کھلاڑیوں سے ملاقات، مصافحہ اور حوصلہ افزائی کرتے ہوئے گرلز اسپورٹس کے فروغ کے لیے میر ارشد کلمتی اور ان کی مینجمنٹ کمیٹی کی کاوشوں کو سراہا۔فیسٹیول کے انعقاد میں محکمہ تعلیم گوادر، گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی، پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کا تعاون حاصل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں