اسسٹنٹ کمشنر رکنی کا ویٹرنری ڈاکٹر کے ہمراہ گوشت مارکیٹ کا دورہ

رکھنی (خ ن)ڈپٹی کمشنر بارکھان سعیدالرحمن کاکڑ کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر رکنی فہد حسین عمرانی نے ویٹرنری ڈاکٹر سعید احمد کے ہمراہ گوشت مارکیٹ کا دورہ کیا۔دورانِ کارروائی قصائی کی فریج سے 8 کلو مضرِ صحت گوشت برآمد ہوا، جسے اسسٹنٹ کمشنر نے موقع پر ہی تلف کر دیا، جبکہ متعلقہ دکاندار پر جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر نے دکاندار کو سخت تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی صحت سے کھیلنے اور مضرِ صحت گوشت فروخت کرنے کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ آئندہ ایسی خلاف ورزی کی صورت میں ذمہ دار افراد کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ عوام کو معیاری اور صحت بخش گوشت کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے چیکنگ کا سلسلہ جاری رہے گا۔ انتظامیہ کی جانب سے واضح کیا گیا کہ مضرِ صحت یا غیر معیاری گوشت فروخت کرنے والوں کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں