ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کا جدید ای کامرس و آئی ٹی لیب کا دورہ

کوئٹہ (خ ن)ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی نے اسسٹنٹ کمشنر سٹی کویٹہ امیر حمزہ اور ایکسین سٹی کے ہمراہ بلوچستان یونیورسٹی میں قائم کی جانے والی جدید ای کامرس و آئی ٹی لیب کا دورہ کیا اور منصوبے پر جاری کام کا تفصیلی جائزہ لیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کو منصوبے کے مختلف پہلوو¿ں، جدید آئی ٹی آلات کی فراہمی و تنصیب، لیب کی اپ گریڈیشن، مرمت و تزئین اور منصوبے کی مجموعی پیش رفت کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ منصوبے کے تمام کام منظور شدہ معیار، اسپیسفکیشنز اور مقررہ مدت کے مطابق مکمل کیے جائیں اور جدید آئی ٹی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ جدید ای کامرس و آئی ٹی لیب طلبہ کے لیے ٹیکنالوجی، ڈیجیٹل مہارتوں اور آن لائن کاروبار کے نئے مواقع پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔ منصوبے کی بروقت اور معیاری تکمیل کے لیے متعلقہ ادارے باہمی رابطے اور تعاون کو مزید مو¿ثر بنائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں