حب،(خ ن)کمشنر لسبیلہ ڈویژن نے گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول حب کا دورہ کیا۔ دورے کا مقصد اسکول میں تعلیمی و انتظامی امور، تدریسی سرگرمیوں، بنیادی سہولیات اور طالبات کو فراہم کی جانے والی تعلیمی سہولیات کا جائزہ لینا تھا۔اس موقع پر کمشنر نے اسکول کے مختلف شعبہ جات، کلاس رومز، سائنس لیبارٹری، کمپیوٹر لیب، لائبریری اور دیگر سہولیات کا معائنہ کیا۔ انہوں نے اساتذہ اور طالبات سے ملاقات کی اور تعلیمی معیار، حاضری، تدریسی نظام اور درپیش مسائل کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔کمشنر نے اساتذہ کی حاضری، وقت کی پابندی اور تدریسی معیار پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ طالبات کو معیاری تعلیم کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے اسکول انتظامیہ کو ہدایت کی کہ طالبات کی تعلیمی استعداد میں بہتری، نظم و ضبط اور ہم نصابی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے مو¿ثر اقدامات کیے جائیں۔انہوں نے اسکول میں دستیاب بنیادی سہولیات کا بھی جائزہ لیا اور متعلقہ حکام کو درپیش مسائل کے حل اور ضروری سہولیات کی فراہمی کے لیے مناسب اقدامات اٹھانے کی ہدایات جاری کیں۔کمشنر لسبیلہ ڈویژن نے کہا کہ تعلیم خصوصاً بچیوں کی تعلیم معاشرے کی ترقی اور روشن مستقبل کی بنیاد ہے، اس لیے سرکاری تعلیمی اداروں میں معیارِ تعلیم کو بہتر بنانے اور طالبات کو سازگار تعلیمی ماحول فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔اس موقع پر اسکول کی انتظامیہ اور اساتذہ نے کمشنر لسبیلہ ڈویڑن کو اسکول کے تعلیمی و انتظامی امور اور درپیش مسائل کے بارے میں تفصیلی بریفنگ بھی دی۔
بچیوں کی تعلیم معاشرے کی ترقی اور روشن مستقبل کی بنیاد ہے ، کمشنر لسبیلہ
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل