گوادر(خ ن)ڈائریکٹر جنرل بلوچستان فشریز عتیق اللہ خان کی ہدایات پر صوبائی حکومت کی ماہی گیروں کی فلاح و بہبود اور ماہی گیری کے شعبے کو منظم و قانونی بنیادوں پر فروغ دینے کی پالیسی کے تحت گوادر میں ماہی گیری کی کشتیوں کی رجسٹریشن، پیمائش، انسپکشن اور لائسنس کے اجرا کا عمل تیزی سے جاری ہے یہ کارروائیاں اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز گوادر شاہ فہد کی نگرانی میں گوادر فشریز اسٹیشن کی فیلڈ ٹیموں کے ذریعے انجام دی جا رہی ہیں۔ اس دوران کشتیوں کی پیمائش، ساخت، ضروری دستاویزات اور متعلقہ ریکارڈ کی جانچ پڑتال کے بعد اہل کشتیوں کو رجسٹریشن نمبر الاٹ کیے جا رہے ہیں جبکہ مقررہ ضوابط کے مطابق ماہی گیری کے لائسنس بھی جاری کیے جا رہے ہیں محکمہ فشریز کے مطابق کشتی کے سائز کے تعین کے بعد مقررہ چارجز وصول کرکے لائسنسنگ کا عمل مکمل کیا جائے گا۔ ماہی گیروں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ مقررہ مدت میں اپنی کشتیوں کی رجسٹریشن، پیمائش اور انسپکشن مکمل کرائیں تاکہ ماہی گیری کے شعبے کو مزید منظم اور ماہی گیروں کے لیے سہولیات کو بہتر بنایا جا سکے۔
گوادر ، ماہی گیری کی کشتیوں کی رجسٹریشن اور لائسنس کے اجرا کا عمل تیزی سے جاری
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل