دکی(خ ن)ڈپٹی کمشنر دکی فضل الرحمن کبدانی کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر دکی محمد اکرم خان حریفال نے محکمہ داخلہ حکومتِ بلوچستان کی جانب سے جاری ہدایات کی روشنی میں سب جیل دکی کا تفصیلی دورہ کیا اور جیل میں قیدیوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات سمیت انتظامی و سکیورٹی امور کا جائزہ لیادورے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر نے جیل کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا، جن میں بیرکس، صفائی ستھرائی، پینے کے صاف پانی کی فراہمی، واش رومز، کچن، خوراک کے معیار اور قیدیوں کو دستیاب دیگر بنیادی سہولیات شامل تھیں۔ انہوں نے جیل کے سکیورٹی انتظامات کا بھی جائزہ لیا اور متعلقہ حکام سے ضروری معلومات حاصل کیں اسسٹنٹ کمشنر محمد اکرم خان حریفال نے جیل انتظامیہ سے قیدیوں کی مجموعی تعداد، جیل کی گنجائش، رہائشی انتظامات اور دیگر متعلقہ امور کے بارے میں تفصیلی بریفنگ لی۔ اس موقع پر انہوں نے مختلف بیرکس کا دورہ کرکے قیدیوں سے ملاقات بھی کی اور ان کے مسائل، ضروریات اور دستیاب سہولیات کے بارے میں براہِ راست معلومات حاصل کیںاسسٹنٹ کمشنر نے جیل انتظامیہ کو صفائی ستھرائی، خوراک کے معیار، پینے کے صاف پانی اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی، جبکہ سکیورٹی انتظامات میں کسی قسم کی غفلت نہ برتنے پر بھی زور دیاانہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سرکاری اداروں میں انتظامی امور، سکیورٹی اور عوام و قیدیوں کو فراہم کی جانے والی بنیادی سہولیات کی نگرانی کا سلسلہ جاری ہے۔ تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے فرائض ذمہ داری اور مو¿ثر انداز میں انجام دیتے ہوئے دستیاب وسائل کے اندر رہتے ہوئے سہولیات کی بہتری کو یقینی بنائیں ضلعی انتظامیہ کے مطابق سرکاری اداروں کے معائنوں اور انتظامات کے جائزے کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا تاکہ حکومتی ہدایات پر مو¿ثر عملدرآمد اور اداروں میں بہتر انتظامی نظم و نسق کو یقینی بنایا جا سکے۔
دکی ، محمد اکرم خان حریفال کا سب جیل دکی کا تفصیلی دورہ
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل