صحت عامہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، وریندر لعل

نصیرآباد(خ ن)ڈپٹی کمشنر نصیرآباد وریندر لعل کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ایاز حسین جمالی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر حبیب اللہ پندرانی ڈسٹرکٹ منیجر طارق شہباز سمیت محکمہ صحت کے دیگر متعلقہ افسران اور کمیٹی ممبران نے شرکت کیاجلاس کے دوران ضلع بھر میں عوام کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات سرکاری ہسپتالوں اور مراکزِ صحت میں موجود مسائل ڈاکٹرز نرسنگ اسٹاف اور پیرامیڈیکل عملے کی حاضری ادویات کی دستیابی صفائی ستھرائی اور مریضوں کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی سمیت مختلف اہم امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ڈپٹی کمشنر وریندر لعل نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ضلع کے تمام سرکاری ہسپتالوں اور بنیادی مراکزِ صحت میں ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل اسٹاف اور دیگر عملے کی بروقت حاضری ہر صورت یقینی بنائی جائے تاکہ دور دراز علاقوں سے آنے والے مریضوں کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے انہوں نے واضح کیا کہ فرائض میں غفلت اور غیر حاضری کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور غیر حاضر ملازمین کے خلاف ضابطے کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی جبکہ غیر حاضری کی صورت میں قواعد و ضوابط کے تحت تنخواہوں سے کٹوتی بھی کی جائے گیانہوں نے کہا کہ صحت عامہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور عوام کو ان کی دہلیز پر معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں اور ان کے لواحقین کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آنے مریضوں کو بروقت طبی معائنہ اور ضروری علاج فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ادویات کی دستیابی کو بھی یقینی بنایا جائے ڈپٹی کمشنر نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ ضلع بھر کے ہسپتالوں اور مراکزِ صحت کے باقاعدگی سے دورے کریں، طبی سہولیات اور عملے کی کارکردگی کی نگرانی کریں اور درپیش مسائل کی نشاندہی کرکے ان کے فوری حل کے لیے عملی اقدامات اٹھائیں انہوں نے کہا کہ صحت کے شعبے میں بہتری کے لیے نگرانی کے نظام کو مزید مو¿ثر بنایا جائے اور عوامی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے اجلاس میں ضلع بھر کے ہسپتالوں میں طبی سہولیات کی بہتری دستیاب وسائل کے مو¿ثر استعمال عملے کی کارکردگی اور دیگر انتظامی امور کا بھی جائزہ لیا گیا جبکہ متعلقہ افسران نے صحت کے شعبے میں جاری اقدامات اور درپیش مسائل کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں