ساوتھ ڈیرہ بگٹی/ سوئی(خ ن)اسسٹنٹ کمشنر سوئی سید منصور علی شاہ نے سوئی بازار میں قائم مختلف پیٹرول پمپس کا دورہ کرکے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اور پیمانے کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈی ایس پی سوئی اعظم گشکوری بھی ان کے ہمراہ تھے۔ اسسٹنٹ کمشنر سوئی نے مختلف پیٹرول پمپس پر پیٹرول اور ڈیزل کے پیمانے چیک کیے اور مقررہ قیمتوں کے مطابق فروخت کا بھی جائزہ لیا۔ معائنے کے دوران جن پمپ مالکان کی جانب سے مقررہ قیمتوں سے تجاوز یا کم پیمانے پر پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت کی خلاف ورزی سامنے آئی، ان پر جرمانے عائد کیے گئے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سوئی نے پیٹرول پمپ مالکان کو سختی سے ہدایت کی کہ پیمانے درست اور برابر رکھے جائیں اور پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت مقررہ نرخوں پر یقینی بنائی جائے۔انہوں نے واضح کیا کہ عوام کو مقررہ قیمت اور درست پیمانے کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی میں کسی قسم کی غفلت یا خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی۔ خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ پیٹرول پمپ کو سیل کرنے سمیت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
اسسٹنٹ کمشنر کا سوئی بازار میں قائم مختلف پیٹرول پمپس کا دور
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل