جیکب آباد ( انیس جکھرانی) دوداپور فیڈر کی دو سال سے بند پڑی بجلی بحال نہ ہونے کے خلاف مختلف سیاسی، سماجی اور مذہبی تنظیموں کی کال پر فائق جہانپور میں ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور شہر میں ریلی نکالی گئی. مظاہرے کی قیادت میر دریا خان بروہی، سید مظہر حسین شاہ، نصراللہ رند اور دیگر رہنماو¿ں نے کی۔احتجاج کے دوران مظاہرین نے واپڈا عملے کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ اس موقع پر رہنماو¿ں نے پریس کلب کے سامنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دو سال سے دوداپور فیڈر کے 200 سے زائد دیہات بجلی سے محروم ہیں، جبکہ دیہات کی طرف جانے والی بجلی لائنز کی تمام تاریں چور چرا کر لے گئے ہیں لیکن واپڈا انتظامیہ کو بار بار شکایات کرنے کے باوجود کوئی تدارک نہیں کیا جا رہا۔رہنماو¿ں نے الزام عائد کیا کہ واپڈا عملہ رات کے وقت جان بوجھ کر بجلی بند کرتا ہے اور چوروں کے ساتھ ملی بھگت کر کے کھمبوں سے تاریں چوری کرواتا ہے، جس کی وجہ سے علاقے میں اندھیرا چھایا ہوا ہے اور عوام سخت عذاب میں مبتلا ہیں۔انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر نوٹس لیا جائے اور دوداپور فیڈر کے تمام دیہات کی بجلی بحال کر کے چوروں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔ رہنماو¿ں نے وارننگ دی کہ اگر مسئلہ حل نہ کیا گیا تو احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا، جس کی تمام تر ذمہ داری واپڈا انتظامیہ پر عائد ہوگی۔
جیکب آباد: دوداپور فیڈر کے دو سال سے 200 دیہات کی بجلی بند
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل