جعفرآباد (نامہ نگار مقصود احمد مہر) محبت شاخ پل پر صدام حسین آٹا چکی کے مقام پر ایک عظیم الشان محفل میلاد مصطفیٰ ﷺکا انعقاد کیا گیا، جس میں علماءکرام، مشائخ عظام، ثناءخوانانِ رسولﷺ اور اہلِ علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔محفل سے خصوصی خطاب و دعا پیر طریقت پیر سید حافظ عبدالرحیم شاہ جیلانی قادری نے فرمائی۔محفل کے مہمانانِ خصوصی میں حضرت سید سلیم شاہ بخاری، سید شاہد شاہ بخاری، سید عبدالغفار شاہ، صاحبزادہ محمد باقر علی شاہ جیلانی قادری، علامہ مقبول احمد مہر، میر عرض محمد جتک، رئیس عبد الکریم ببر جمالی، حاجی محمد پریل جمالی، حاجی محمد قاسم، محمد رفیق، صابر علی، فقیر تاج محمد اور اعجاز احمد قادری سمیت دیگر معزز شخصیات شریک ہوئیں۔ اس موقع پر ملک کے معروف ثناءخوانانِ رسول ﷺ طفیل احمد قادری، آصف علی قادری، عبد اللطیف قادری، فقیر دھنی بخش حسینی اور فقیر سیف حسینی نے بارگاہِ رسالت مآب میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے۔محفل کی زیرِ نگرانی صدام حسین قادری اور حافظ عنایت اللہ قادری نے انتظامات انجام دیے۔ محفل کے اختتام پر ملک و قوم، امتِ مسلمہ اور علاقے کی سلامتی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
محبت شاخ ، عظیم الشان محفل میلاد مصطفیٰ ﷺکا انعقاد
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل