ڈاکٹر مرشد دشتی کا گڈور، بی ایچ یو پلاٹ 113 اور بی ایچ یو پھٹہ گھٹ کا دورہ

حب(خ ن)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن کے تحت عوام کو ان کی دہلیز پر صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے محکمہ صحت کی مانیٹرنگ سرگرمیاں جاری ہیں۔اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ منیجر پی پی ایچ آئی حب ڈاکٹر مرشد دشتی نے بی ایچ یو علانہ گڈور، بی ایچ یو پلاٹ 113 اور بی ایچ یو پھٹہ گھٹ کا دورہ کیا اور مراکز صحت میں جاری طبی خدمات کا تفصیلی جائزہ لیا۔دورے کے دوران ڈاکٹر مرشد دشتی نے طبی عملے کی حاضری، او پی ڈی رجسٹر، ایم این سی ایچ سینٹر، حفاظتی ٹیکہ جات (ای پی آئی) کی فعالیت سمیت مختلف شعبوں اور متعلقہ ریکارڈز کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر مراکز صحت میں ادویات کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے ادویات بھی فراہم کی گئیں۔ڈسٹرکٹ منیجر پی پی ایچ آئی نے متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی، جبکہ مراکز صحت میں سروس ڈیلیوری، عملے کی حاضری اور مریضوں کو بروقت طبی سہولیات کی فراہمی کو مزید مو¿ثر بنایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں