اسسٹنٹ کمشنر ا کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈیرہ اللہ یار کا تفصیلی دورہ

جعفرآباد(خ ن)ڈپٹی کمشنر جعفرآباد خالد خان کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر جھٹ پٹ دھیرج کالرا نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈیرہ اللہ یار کا تفصیلی دورہ کیا، جہاں انہوں نے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کرتے ہوئے مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنر کو ادویات کی دستیابی، ایمرجنسی میڈیسن اسٹاک، جنرل صفائی ستھرائی، ڈینٹل او پی ڈی، زچہ و بچہ کی صحت اور پیڈیاٹرک وارڈ کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ اسسٹنٹ کمشنر دھیرج کالرا نے ایمرجنسی میڈیسن اسٹاک کا معائنہ کرتے ہوئے ادویات کی دستیابی اور ریکارڈ کو باقاعدگی سے چیک کرنے کی ہدایت کی تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں مریضوں کو فوری طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ انہوں نے ہسپتال کے مختلف وارڈز میں صفائی ستھرائی کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا اور انتظامیہ کو صفائی کے معیار کو مزید بہتر بنانے اور خصوصی صفائی مہم چلانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے ڈینٹل او پی ڈی کا معائنہ کرتے ہوئے کہا کہ مریضوں کو بہتر اور معیاری ڈینٹل سہولیات کی فراہمی کے لیے دستیاب وسائل کو مو¿ثر انداز میں بروئے کار لایا جائے اسسٹنٹ کمشنر نے زچہ و بچہ اور پیڈیاٹرک وارڈز میں ضروری سہولیات کی فراہمی، عملے کی حاضری اور مریضوں کی مناسب دیکھ بھال یقینی بنانے پر بھی زور دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں