گوادر(خ ن)ضلعی چیئرمین گوادر شے مختار بلوچ سے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے ملاقات کی اور اپنے مسائل و تجاویز پیش کیں۔ ضلعی چیئرمین نے متعلقہ حکام اور بلدیاتی اداروں کو متعدد مسائل کے فوری حل کے لیے ضروری اقدامات کی ہدایات جاری کیں، جبکہ کئی مسائل پر موقع پر ہی پیش رفت عمل میں لائی گئی اس موقع پر ضلعی چیئرمین نے کہا کہ بلدیاتی ادارے عوام کے مسائل کے حل کا بنیادی ذریعہ ہیں، اس لیے بلدیاتی نمائندے اپنے علاقوں کے عوام سے مسلسل رابطے میں رہتے ہوئے ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں انہوں نے کہا کہ ضلعی کونسل گوادر کی تمام 13 یونین کونسلز میں بلاامتیاز اور یکساں بنیادوں پر ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد کر رہی ہے تاکہ ہر علاقے کے عوام کو بنیادی سہولیات، بہتر انفراسٹرکچر اور ترقی کے یکساں مواقع میسر آسکیں ضلعی چیئرمین کا کہنا تھا کہ مقامی حکومتوں کو بااختیار اور فعال بنا کر ہی عوامی مسائل ان کی دہلیز پر حل کیے جا سکتے ہیں۔ ضلعی کونسل عوامی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے ترقیاتی منصوبہ بندی، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور عوامی شکایات کے ازالے کے لیے اپنی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں ادا کر رہی ہے۔
بلدیاتی ادارے عوام کے مسائل کے حل کا بنیادی ذریعہ ہیں، شے مختار بلوچ
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل