حب :حب ایکسین ایریگیشن عدیل فیض بلوچ نے لسبیلہ کینال پر نان کمانڈ ایریا میں قائم غیر قانونی واٹر کنکشنز کے خلاف مو¿ثر کارروائی کرتے ہوئے متعدد غیر قانونی کنکشنز نکال کر اکھاڑ دیے۔ ان کی جانب سے نہری پانی کی غیر قانونی تقسیم اور ناجائز استعمال کی روک تھام کے لیے کیے جانے والے اقدامات کو قابلِ تحسین قرار دیا جا رہا ہے۔ایکسین ایریگیشن عدیل فیض بلوچ کی نگرانی میں غیر قانونی کنکشنز کے خلاف کارروائی اس عزم کا اظہار ہے کہ نہری پانی کے نظام کو قانون اور مقررہ ضابطوں کے مطابق چلایا جائے گا اور پانی کے ناجائز استعمال کی حوصلہ شکنی کی جائے گی۔لسبیلہ کینال علاقے کے زمینداروں اور کاشتکاروں کے لیے پانی کی فراہمی کا ایک اہم ذریعہ ہے۔ ایسے میں نان کمانڈ ایریا سے غیر قانونی کنکشنز کا خاتمہ نہری پانی کی منصفانہ تقسیم اور قانونی طور پر پانی حاصل کرنے والے زمینداروں کے حقوق کے تحفظ کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ایکسین ایریگیشن عدیل فیض بلوچ کی جانب سے غیر قانونی کنکشنز کے خلاف عملی اقدامات اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ نہری نظام میں نظم و ضبط برقرار رکھنے اور پانی کے ضیاع کو روکنے کے لیے مو¿ثر اقدامات ناگزیر ہیں۔ اگر اسی جذبے اور تسلسل کے ساتھ کارروائیاں جاری رکھی گئیں تو نہری پانی کی غیر قانونی تقسیم پر قابو پانے اور مستحق کاشتکاروں تک پانی کی فراہمی بہتر بنانے میں مدد مل سکتی ہے۔عوامی حلقوں نے امید ظاہر کی ہے کہ ایریگیشن حکام اسی طرح بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھیں گے اور لسبیلہ کینال پر قائم تمام غیر قانونی کنکشنز کے خلاف قانون کے مطابق اقدامات کیے جائیں گے، تاکہ نہری پانی کے تحفظ اور منصفانہ تقسیم کو یقینی بنایا جا سکے۔
حب ایکسین ایریگیشن کا لسبیلہ کینال پر غیر قانونی کنکشنز کے خلاف کارروائی،متعدد کنکشنز اکھاڑ دیئے
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل