مقبوضہ بیت المقدس:غزہ میں اسرائیلی فوج کی گولی باری اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق شہری وائل مسلم کچھ دن پہلے غربی شہر غزہ میں برج الوحدہ نے قریب ہونے والی اسرائیلی بمباری میں شدید زخمی ہوئے تھے، جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جامِ شہادت نوش کر گئے۔ جنوبی غزہ کی پٹی کے شہر خان یونس کے مغرب میں واقع ابراج طیبہ کے قریب ایک اسرائیلی ڈرون طیارے کے حملے میں شہری محمد کامل مصلح شہید اور دیگر افراد زخمی ہو گئے۔اسی طرح غربی شہر غزہ میں واقع الشاطی کیمپ پر اسرائیلی ڈرون کی بمباری کے نتیجے میں متعدد شہری زخمی ہو گئے، جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔وسطی غزہ کی پٹی کے المغازی کیمپ کے مشرق میں قابض افواج کی فائرنگ سے پانچ شہری زخمی ہو گئے۔اس کے علاوہ، اسرائیلی “کواڈ کاپٹر ڈرونز نے المغازی کیمپ کے مشرق میں واقع دوار ابو ناموس پر دھماکہ خیز بم گرائے۔ گزشتہ روز وسطی غزہ کی پٹی کے النصیرات کیمپ کے شمال میں پاور پلانٹ کے قریب ایک اسرائیلی ڈرون کے فضائی حملے میں شہری ضیا ابو الروس شہید ہو گئے۔ شہری عرفات العرعیر سابقہ اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں آئے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئے، جس میں غربی جنوبی شہر غزہ کے تل الہو محلے کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ اسرائیلی فوج کے توپ خانے نے وسطی غزہ کی پٹی کے البریج کیمپ کے شمال اور شمالی غزہ کی پٹی میں کمال عدوان ہسپتال کے قریب واقع العلمی علاقے پر گولہ باری کی۔اسرائیلی فوجیوں نے غزہ کے شہر خان یونس کے شمال مشرق میں شدید فائرنگ کی۔غزہ کی پٹی میں وزارتِ صحت کے مطابق سات اکتوبر 2023 سے شروع ہونے والی نسل کشی کے بعد سے اسرائیلی جارحیت کے متاثرین کی مجموعی تعداد 74,570 شہدااور 175,808 زخمیوں تک پہنچ گئی ہے۔وزارت نے واضح کیا کہ 10 اکتوبر 2025کو جنگ بندی کے بعد سے شہدا کی تعداد 1,574 شہدا اور 5,687 زخمی ہوچکے تک پہنچ گئی ہے، جب کہ ملبے تلے سے نکالے جانے والے شہدا کے جسدِ خاکی کی تعداد 845 ہو چکی ہے۔
غزہ میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ اور بمباری ، چار فلسطینی شہید
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل