حوثی ملیشیا کا مدینہ منورہ پر ڈرون حملہ، فضا میں تباہ کر دیا: سعودی اتحاد

مدینہ منورہ….حوثی ملیشیا کی سعودی عرب کے خلاف جارحیت برقرار رہی، تین ڈرون حملے کیے گئے۔سعودی اتحادی فوج کے مطابق حوثیوں کا مدینہ منورہ کے علاقے میں بھیجا گیا ڈرون تباہ کر دیا، مدینہ منورہ کے علاقے میں حوثی ملیشیا کا ڈرون مار گرایا۔

حوثی ملیشیا نے مدینہ پر ڈرون حملے کرنے کی تردید کردی۔
میجر جنرل ترکی المالکی نے کہا کہ حوثی ملیشیا کا ایک ڈرون جنوبی علاقے میں تباہ کیا گیا جبکہ ایک اور ڈرون مشرقی علاقے میں بھی تباہ کیا گیا۔دوسری طرف یمن کی مسلح افواج نے کہا ہے کہ انہوں نے حوثی ٹھکانوں پر 1087 حملے کیے، جن میں تقریباً 336 ملیشیا کمانڈروں اور جنگجوؤں کو ہلاک کرنے اور 112 فوجی گاڑیوں اور دیگر عسکری سازوسامان کو تباہ یا ناکارہ بنانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔فوجی ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ یہ کارروائیاں ’فجرِ یمن‘ مہم کا حصہ تھیں جن میں جنگی طیاروں، ڈرونز، فیلڈ آرٹلری اور راکٹ لانچرز کا استعمال کیا گیا۔ترجمان کے مطابق حملوں میں اگلے مورچوں پر قائم کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز، حوثیوں کے اجتماع اور کمک پہنچانے والے دستے، فائرنگ کی پوزیشنیں، قلعہ بندیاں، رسد اور نقل و حرکت کے راستے اور بھاری ہتھیاروں کی صلاحیتوں کو نشانہ بنایا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں