روس کا یوکرائن میں ریلوے سٹیشن پر ڈرون حملہ، 13افراد ہلاک ،متعدد زخمی

کیف۔۔۔۔۔۔۔۔یوکرائن کے شہر ڈنیپرو میں ریلوے سٹیشن پر روس کے ڈرون حملے میں 13افراد ہلاک اور 10زخمی ہوگئے جبکہ 3زخمیوں کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوکرائن کے سرکاری ریلوے کی صبح جیٹ انجن سے چلنے والے ڈرون نے ریلوے اسٹیشن کے اس پلیٹ فارم کو نشانہ بنایا جہاں زاپوریزیا جانے والی مسافر ٹرین کھڑی تھی۔یوکرائن کے ریلوے نے حملے سے قبل خطرے کی سطح بڑھنے کا انتباہ بھی جاری کیا گیا تھا تاہم اس کے باوجود پلیٹ فارم پر مسافر موجود رہے اور ہلاکتیں زیادہ ہوئیں، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔یوکرائن کے صدر وولودیمیر زیلنسکی نے حملے کو ہولناک قرار دیتے ہوئے امریکا، یورپی ممالک اور صنعتی ممالک کے گروپ جی7سے روس کے خلاف مزید سخت پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ کیا۔انہوں نے روسی توانائی کے شعبے اور بعض روسی ارب پتیوں پر پابندیوں میں نرمی پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ روس کی جانب سے حملوں میں اضافے کے پیش نظر ماسکو اور اس کی جنگی مشینری پر دباﺅ بڑھانا ضروری ہے۔ ۔ڈنیپرو کے میئر بوریس فلاتوف نے بھی واقعے کو شہر کےلئے بڑا سانحہ قرار دیا۔یوکرائنی ریلوے حکام کے مطابق رواں سال روسی حملوں میں ریلوے اسٹیشنوں، انجنوں اور مسافر ڈبوں سمیت 1700 سے زیادہ ریلوے تنصیبات کو نشانہ بنایا جا چکا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں