کوئٹہ:جمعیت علماءاسلام بلوچستان کے امیر سینیٹر مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ ہمیں پرامن جدوجہد سے دستبردار کرانے کے خواب دیکھنے والوں کو ہمیشہ مایوسی کا سامنا کرنا پڑے گا، پرامن عوامی قوت، آئینی جدوجہد اور دلیل کی طاقت ہمارا شیوہ اور سیاسی راستہ ہے، ہم نے ہمیشہ جمہوری اصولوں اور پرامن جدوجہد کو ترجیح دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت نے مشکل ترین حالات میں بھی اپنے موقف پر ثابت قدم رہتے ہوئے عوامی حقوق اور جمہوری اقدار کے لئے جدوجہد جاری رکھی ہے۔ صوبائی سیکرٹری جنرل آغا محمود شاہ نے کہا کہ مسلح جدوجہد کی مخالفت اور پرامن سیاسی و جمہوری راستے کے انتخاب کی پاداش میں جمعیت نے شہادتوں اور بے مثال قربانیوں کی ایک طویل تاریخ رقم کی ہے، ہمارے اکابرین اور کارکنوں کی قربانیاں اس بات کا واضح ثبوت ہیں کہ ہم ہر حال میں امن، دلیل، آئین اور جمہوریت کے راستے پر قائم رہیں گے، کسی دباو¿ یا سازش کے ذریعے ہماری پرامن جدوجہد کا راستہ نہیں روکا جا سکتا۔
آئینی جدوجہد ودلیل کی طاقت ہمارا شیوہ ہے‘ مولانا عبدالواسع
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل