14 اگست یومِ آزادی پاکستان کے سلسلے میںتقریب کا انعقاد

جعفرآباد (نامہ نگار مقصود احمد مہر) 14 اگست یومِ آزادی پاکستان کے سلسلے میں دارالسرور میرالی کالونی سینٹر میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں طلبہ و طالبات نے بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ شرکت کی اور ملی جذبے سے سرشار ہو کر شاندار پرفارمنس پیش کی۔تقریب کے دوران طلبہ و طالبات نے مختلف پروگرامز میں حصہ لیا، جن میں ملی نغمے، نعتِ رسولِ مقبول ﷺ، تقاریر اور تلاوتِ کلامِ پاک شامل تھے۔ طلبہ و طالبات نے اپنی بہترین تیاری، محنت اور پ±رجوش انداز سے وطنِ عزیز پاکستان سے اپنی محبت اور عقیدت کا اظہار کیا، جس نے تقریب کو یادگار بنا دیا۔ اس موقع پر ٹیچر سمیت تمام طلبہ و طالبات کی محنت، لگن اور شاندار کارکردگی کو GEF کے پراجیکٹ کوآرڈینیٹر محمد عثمان مہر نے خصوصی طور پر سراہا اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔تقریب میں GEF کے پراجیکٹ کوآرڈینیٹر محمد عثمان مہر اور کلسٹر ایجوکیشن آفیسر جہانزیب غنی رئیسانی نے خصوصی شرکت کی۔ معزز مہمانوں نے طلبہ و طالبات کی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے اساتذہ کی کاوشوں کو بھی قابلِ تحسین قرار دیا۔تقریب کے اختتام پر اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ طلبہ کو معیاری تعلیم کے ساتھ ساتھ قومی شعور، حب الوطنی اور مثبت و تعمیری سرگرمیوں کے مواقع بھی فراہم کیے جاتے رہیں گے۔آخر میں تمام طلبہ و طالبات، اساتذہ اور معزز مہمانوں کے لیے خصوصی ریفریشمنٹ کا بھی اہتمام کیا گیا، جس سے تقریب کی خوشگوار فضا مزید یادگار بن گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں