خان شہید کی 53ویں برسی کوئٹہ میں عظیم الشان جلسہ عام منعقد ہوگا ، پشتونخوامیپ

کوئٹہ ۔۔۔۔۔۔پشتونخواملی عوامی پارٹی ضلع کوئٹہ کے ضلع ایگزیکٹیوز کا اجلاس پارٹی کے صوبائی سینئر نائب صدر وضلع کوئٹہ کے سیکرٹری سید شراف آغا کے زیر صدارت پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا۔ اجلاس کا ایجنڈا برصغیر پاک وہند اور پشتونخوا وطن کے آزادی کے قافلے کے عظیم سالار خان شہید عبدالصمد خان اچکزئی کے شہادت کی 53ویں برسی کے سلسلے میں ضلع کوئٹہ میں جلسہ عام کی تیاری ، تحصیل کانفرنسز ،تنظیمی فعالیت ،گیس اور بجلی کے اضافی بلوں اور عوامی مشکلات کو زیر غور لایا گیا اور اس حوالے سے مختلف فیصلے کیئے گئے ۔ اجلاس میں خان شہید عبدالصمد خان اچکزئی کو ان کی قومی ، وطنی ، سیاسی ، جمہوری ، ادبی ، صحافتی خدمات اور لازوال قربانیوں پر زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا اور 2دسمبر 2026کوئٹہ میں عظیم الشان جلسہ عام کی کامیابی کے لیے یکم نومبر کو ضلع کوئٹہ کی ضلع کمیٹی کا اجلاس طلب کیا گیا ۔ جس میں عوامی رابطہ مہم ، جلسہ کے لیے مہم چلانے، مختلف کمیٹیوں کی تشکیل کے لیے فیصلے کیئے گئے جائینگے ۔ اجلاس میں ضلع کوئٹہ کے تحصیل کانفرنسز کے انعقاد کے سلسلے میں سریاب تحصیل اور کچلاغ تحصیل کانفرنس کو حتمی شکل دینے کے لیے ضلع کمیٹی کے اجلاس میں تاریخ مقرر کیئے جائینگے۔ اجلاس میں تنظیمی فعالیت وسیاسی سرگرمیوں کو تیز کرنے پر زوردیا گیا اور بعض غیر فعال اراکین کو متنبہ کیا گیا کہ وہ فوری طور پر اپنی تنظیمی وسیاسی سرگرمیوں میں اپنی فعالیت کو یقینی بنائیں دیگر صورتحال میں پارٹی ان کے خلاف تادیبی کارروائی کرنے میں حق بجانب ہوگی۔اجلاس میں پارٹی کے صوبائی آفس سیکرٹری ملک عمر کاکڑ اور صوبائی رابطہ سیکرٹری گل خلجی نے شرکت کی ۔ اجلاس میںکوئٹہ شہر میں بجلی کی غیر اعلانیہ وطویل لوڈشیڈنگ کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا گیا کہ کوئٹہ کے وی آئی پی علاقوں کو چھوڑ کر تمام علاقوں میںکیسکو کے عوام دشمن اقدامات سے عوام تنگ آچکے ہیں، بجلی مکمل طور پر بندش یا وولٹیج کی کمی کے مسئلے سے عوام مشکلات سے دوچار ہیں جس کو حل کرنے میں ذیلی دفاتر مکمل طو رپر غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کررہے ہیں جس کا نوٹس لینا کیسکو کے اعلیٰ حکام کی ذمہ داری ہے اور اگر مسئلہ نہ ہوا تو پارٹی کا وفد کیسکو کے اعلیٰ حکام سے ملاقات کرکے تمام ذیلی دفاتر اور ان کے عملوں کی شکایات اور عوامی خدشات ثبوت کے ہمراہ پیش کرینگے۔ اجلاس میں سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے نام نہاد فارمولے اور عوام دشمنی پر مبنی اقدامات کے مرتکب ہوتے ہوئے گیس بلوں میں اضافے ، غریب عوام کو فاقوں پر مجبور کرنے،ان کی پریشانیوں میں مزید اضافہ کرنے کے اقدام کی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ100سے کم اور 25یونٹ کے صارفین کو 18000سے زائد کا بل بھیج دیا گیا ہے ایک گھر کے 27یونٹ جبکہ دوسرے کے 30یونٹ ہے ایک کا بل 2000جبکہ دوسرے کا 18000بھیجا جارہا ہے ایسے کئی شکایات اور مثالیں موجود ہیں ۔ سوئی سدرن گیس کمپنی اپنے بل کے طریقہ کار ، میٹرر ریڈر اور دیگر عملے کی غفلت کی نشاندہی اور اسی طرح صارفین کو تنگ وپریشان کرنے اور ان سے لوٹ مار کے سلسلے کو ترک کرے ۔ گیس پہلے ہی عوام کو میسر نہیں ، سردی کے موسم میں آگے مزید اضافہ ہوگا اور سوئی سدرن گیس کمپنی کا صبح ، دوپہر ، شام میں گیس کی فراہمی چند گھنٹے گیس کی فراہمی کا سلسلہ قابل افسوس ہے اسے فوری طور پر واپس لیکر مکمل گیس کو پریشر کے ساتھ فراہم کیا جائے۔ اجلاس میں یکم نومبر کو ضلع کمیٹی کے ماہانہ اجلاس اور اس میں اراکین کی حاضری کو یقینی بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا گیا کہ پارٹی 2دسمبر کو خان شہید عبدالصمد خان اچکزئی کے شہادت کی برسی کے جلسہ عام کو انتہائی عقیدت واحترام کے ساتھ کوئٹہ میں منانے جارہی ہے اور پارٹی اس دوران جلسہ کی تیاری میں ضلع کوئٹہ کے کسی بھی عہدیدار یارکن کی غفلت ، سستی اور لاپراہی کی متحمل نہیں ہوسکتی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں