زیارت (خ ن)حاجی نور محمد خان دمڑ کے زیر اہتمام سانحہ زیارت کچھ زیارت کے شہداء کے چہلم کے موقع پر آج زیارت میں قرآن خوانی اور ختمِ قرآن کا روح پرور اور باوقار اہتمام کیا گیا۔ محفل کا مقصد شہدائے زیارت کے ایصالِ ثواب، مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعائیں کرنا تھا۔اس موقع پر صوبائی وزیرِ سی ایم ڈی و چیئرمین بلوچستان فوڈ اتھارٹی حاجی نور محمد خان دمڑ اور ڈپٹی کمشنر عبدالقدوس اچکزئی نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ وزیر موصوف نے قرآنِ پاک کی تلاوت کی اور شہدائے زیارت کے درجات کی بلندی، مغفرت اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام کے لیے ہاتھ اٹھا کر دعا کی۔ انہوں نے شہدائ کے غمزدہ لواحقین کے لیے صبرِ جمیل، حوصلے اور استقامت کی بھی دعا فرمائی۔تقریب میں ضلعی صدر عبدالستار کاکڑ،تحصیل صدر حبیب اللہ پانیزئی علمائ کرام، قبائلی و سیاسی رہنماو¿ں، سرکاری افسران، معتبرین اور اہلِ علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ شرکاءنے اجتماعی طور پر قرآنِ پاک کی تلاوت کی، ختمِ قرآن میں حصہ لیا اور شہدائے زیارت کی عظیم قربانیوں کو زبردست الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کیا۔صوبائی وزیر حاجی نور محمد خان دمڑنے کہا کہ شہدائے زیارت نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر بلوچستان کے امن، ریاست کی عزت اور قانون کی بالادستی کو قائم رکھا۔ قوم ان کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔ شہداءکی یاد میں منعقد ہونے والی ایسی روحانی محافل نہ صرف ایصالِ ثواب کا ذریعہ ہیں بلکہ شہدائ کے اہلِ خانہ کے ساتھ اظہارِ یکجہتی اور عقیدت کا بھی عملی مظہر ہیں۔اختتام پر تمام شہدائے زیارت کے لیے اجتماعی دعائے مغفرت کی گئی۔ اللہ تعالیٰ سے دعا کی گئی کہ وہ شہداء کی قربانیوں کو اپنی بارگاہ میں شرفِ قبولیت عطا فرمائے، ان کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ صبر کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آخر میں شرکاءکے لیے لنگر کا خصوصی اہتمام کیا گیا اور لنگر تقسیم کیا گیا۔
قوم شہداءزیارت کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی، نورمحمد دمڑ
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل