محمد انور کاکڑ کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ کمپنسیشن کمیٹی کا جائزہ اجلاس

کوئٹہ (خ ن)ڈسٹرکٹ کمپنسیشن کمیٹی کا جائزہ اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) محمد انور کاکڑ کی زیرِ صدارت منعقد ہوا، جس میں سی ٹی ڈی، محکمہ مواصلات و تعمیرات (C&W)، سول ہسپتال، بی ایم سی ہسپتال، ایم ای ڈی، میونسپل کارپوریشن اور دیگر متعلقہ محکموں کے نمائندگان نے شرکت کی۔اجلاس میں حالیہ پشین اسٹاپ دھماکے کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس دوران متاثرہ عمارتوں، گاڑیوں، چوہٹی موٹر کار سمیت دیگر املاک کو پہنچنے والے نقصانات کا تجزیہ کیا گیا۔اجلاس میں متعلقہ محکموں کی جانب سے نقصانات کی تفصیلات اور جائزہ رپورٹس پیش کی گئیں، جبکہ متاثرہ املاک کے نقصانات کے تخمینے اور کمپنسیشن سے متعلق امور پر بھی غور کیا گیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) محمد انور کاکڑ نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ نقصانات کے جائزے اور تفصیلات کی تکمیل میں شفافیت اور درستگی کو یقینی بنایا جائے تاکہ متاثرین کو معاوضے کی فراہمی کے عمل کو بروقت مکمل کیا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں