جعفرآباد(خ ن)ڈپٹی کمشنر جعفرآباد خالد خان کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسران میل و فیمیل سمیت دیگر ضلعی افسران نے شرکت کی، اجلاس میں گزشتہ اقدامات پر عملدرآمد کی صورتحال، RTSM کی پیشرفت، فیلڈ اسٹاف کی کارکردگی و نگرانی، PTSMCs کی موجودہ صورتحال، محکمہ تعلیم کے شعبے میں جاری تعمیراتی اسکیموں، یونیسیف کے تحت جاری کاموں کی پیشرفت، کالجز کو درپیش مسائل اور دیگر تعلیمی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر جعفرآباد خالد خان نے کہا کہ ضلع میں معیاری تعلیم کے فروغ اور تعلیمی اداروں کی بہتری کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں ، اساتذہ اور محکمہ تعلیم کا فیلڈ اسٹاف اپنی حاضری اور ذمہ داریوں کو یقینی بنائے جبکہ جاری ترقیاتی اسکیموں میں معیار اور شفافیت کو ہر صورت ملحوظ خاطر رکھا جائے، انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ تعلیمی اداروں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی، طلبہ و طالبات کو بہتر تعلیمی ماحول کی فراہمی اور درپیش مسائل کے فوری حل کے لیے مو¿ثر اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ ضلع جعفرآباد میں تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔
ڈپٹی کمشنر جعفرآباد کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کا اجلاس
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل