جعفرآباد (نامہ نگار مقصود احمد مہر) گورنمنٹ بوائز ہائی سکول روجھان جمالی، ضلع جعفرآباد میں یومِ تکریمِ اساتذہ کے سلسلے میں ایک رنگا رنگ، شاندار اور پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کی صدارت و میزبانی ہیڈ ماسٹر نصر اللہ خارانی نے کی۔تقریب میں ہیڈ مسٹریس گورنمنٹ گرلز ہائی سکول روجھان جمالی ، شاہدہ مگسی، ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ بوائز ہائی سکول اسماعیل چھلگری واحد بخش نندوانی، ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کیٹل فارم امان اللہ کھوسہ، ریٹائرڈ ٹیچر مولا بخش لاشاری اور پرائیویٹ پبلک ہائی سکول الہدیٰ کے میل و فیمیل اساتذہ نے شرکت کی۔سکول انتظامیہ اور طلباءکی جانب سے مہمانانِ گرامی کا شاندار استقبال کیا گیا۔ طلباءنے مہمانوں کو گلدستے پیش کیے جبکہ ان پر پھول نچھاور کیے گئے، اس موقع پر سکاو¿ٹس نے مہمانوں کو سلامی بھی پیش کی۔تقریب کے دوران طلباءنے یومِ تکریمِ اساتذہ کی مناسبت سے تقاریر پیش کیں، جبکہ مزاحیہ قوالی اور ثقافتی شو میں بلوچی، سندھی، پنجابی اور پشتو ثقافت کے خوبصورت رقص پیش کیے گئے، جنہیں شرکاء نے خوب سراہا۔تقریب میں اسٹیج سیکرٹری کے فرائض عبدالصبور زہری نے انجام دیے، جبکہ نوید عالم اور خلیل احمد نے بطور ججز خدمات سرانجام دیں۔ ہیڈ ماسٹر نصر اللہ خارانی اور ہیڈ مسٹریس شاہدہ مگسی نے اپنے خطاب میں اساتذہ کے مقام، کردار اور معاشرے کی تعمیر و ترقی میں ان کی خدمات پر تفصیلی روشنی ڈالی۔مقابلوں میں تقریری مقابلے میں حامد علی شاہ نے پہلی پوزیشن حاصل کی، مضمون نویسی میں محمد یونس نے پہلی پوزیشن حاصل کی، جبکہ کوئز مقابلے میں گورنمنٹ بوائز ہائی سکول روجھان جمالی جماعت ہشتم کے طلباءمری خان، فیض محمد اور زبیر احمد نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ دوسری پوزیشن گورنمنٹ گرلز ہائی سکول روجھان جمالی کی جماعت دہم کی طالبات نے حاصل کی۔تقریب کے اختتام پر نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبائ میں انعامات تقسیم کیے گئے جبکہ مہمانانِ گرامی کو اعزازی شیلڈز بھی پیش کی گئیں۔ آخر میں ملک و قوم کی ترقی، اساتذہ کی عزت و سربلندی اور طلباءکی کامیابی کے لیے دعا? خیر کی گئی۔
یومِ تکریمِ اساتذہ کے سلسلے میں شاندار اور پروقار تقریب کا انعقاد
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل