نامکمل ترقیاتی اسکیمات کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے ، یاسر اقبال دشتی

تربت(خ ن) ڈپٹی کمشنر کیچ یاسر اقبال دشتی کی زیر صدارت بی ایس ڈی آئی (BSDI) کے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے ایک اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوا.جس میں بی ایس ڈی آئی کے فیز 1، فیز 2 اور فیز 3 کے تحت جاری اور نامکمل ترقیاتی اسکیمات کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کی موجودہ صورتحال، کام کی رفتار، درپیش مسائل اور منصوبوں کی بروقت تکمیل سے متعلق امور پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کیچ یاسر اقبال دشتی نے متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ بی ایس ڈی آئی کے تحت جاری تمام نامکمل ترقیاتی اسکیمات کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے اور منصوبوں کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل سے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی میں مزید بہتری آئے گی۔ڈپٹی کمشنر کیچ نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ تمام جاری منصوبوں کی مسلسل نگرانی، مو¿ثر رابطہ کاری اور عملی پیش رفت کو یقینی بنایا جائے تاکہ ترقیاتی عمل میں غیر ضروری تاخیر کا خاتمہ ہو۔انہوں نے مزید کہا کہ بی ایس ڈی آئی کے فیز 4 کا آغاز بھی جلد کیا جائے گا جس کے لیے متعلقہ محکمے اپنی تیاری اور ضروری امور کو بروقت مکمل کریں۔اجلاس میں پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کے انجینئر محمد عالم، اسسٹنٹ کمشنر بلیدہ ابوبکر میروانی سمیت محکمہ بی اینڈ آر ، لوکل گورنمنٹ، میونسپل کارپوریشن, اربن پلاننگ، ایم ایم ڈی، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ، ایریگیشن اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران و سربراہان نے شرکت کی۔اجلاس کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر کیچ نے تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ بی ایس ڈی آئی کے منصوبوں کی تکمیل کے عمل کو مزید تیز کرتے ہوئے عوامی مفاد کے ان ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ معیار اور مدت کے مطابق مکمل کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں