کوئٹہ(پ ر) عوام پاکستان پارٹی بلوچستان کے صوبائی صدر سید امان شاہ نے کہا ہے کہ ملک کو درپیش معاشی مشکلات کے خاتمے کیلئے سیاسی استحکام، قومی اتفاقِ رائے اور جامع معاشی پالیسی کی ضرورت ہے۔مسلسل مہنگائی، بے روزگاری، بجلی و گیس کے بڑھتے ہوئے اخراجات اور کاروباری سرگرمیوں میں کمی نے عام شہری اور تاجر برادری دونوں کو شدید مشکلات سے دوچار کر رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ معیشت کی بہتری صرف اعداد و شمار تک محدود نہیں ہونی چاہیے بلکہ اس کے ثمرات عام آدمی تک پہنچنا ضروری ہیں۔ حکومت کو مہنگائی پر قابو پانے، روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کو سہولیات دینے اور صنعت و تجارت کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔سید امان شاہ نے کہا کہ بلوچستان جیسے پسماندہ صوبے کو قومی معاشی پالیسی میں خصوصی اہمیت دینے کی ضرورت ہے۔صوبے کے قدرتی وسائل، معدنیات، زراعت، ساحلی پٹی اور دیگر معاشی امکانات کو شفاف اور مو¿ثر انداز میں بروئے کار لاکر مقامی آبادی کیلئے روزگار اور ترقی کے مواقع پیدا کئے جاسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کرنے کیلئے پالیسیوں میں تسلسل اور اداروں کے درمیان مو¿ثر رابطہ ضروری ہے۔ سیاسی قوتوں اور قومی اداروں کو ملکی معیشت کی بہتری کیلئے مشترکہ حکمت عملی اختیار کرنا ہوگی تاکہ ملک کو معاشی بحران سے نکال کر پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن کیا جاسکے۔ عوام پاکستان پارٹی عوامی مشکلات کے حل، معاشی استحکام اور ایک مضبوط و خوشحال پاکستان کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔
معیشت کے استحکام کیلئے ٹھوس اقدامات ضروری ہیں۔سید امان شاہ
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل