بچے ہمارے مستقبل کے معمار ہیں ،خالد شمس

برشور(خ ن)ڈپٹی کمشنر برشور فلائٹ لیفٹیننٹ (ر) خالد شمس نے ضلع میں انسدادِ پولیو مہم کا باقاعدہ افتتاح کر دیا ہے،اس موقع پر بچے کو انسدادِ پولیو کے قطرے پلا کر مہم کا آغاز کیا گیا،تقریب کے بعد انسدادِ پولیو ٹیموں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع برشور کو پولیو سے پاک بنانا ہماری اولین ترجیح ہے،جس کے لیے ضلعی انتظامیہ نے تمام تر ضروری اور بروقت اقدامات مکمل کر لیے ہیں،فلائٹ لیفٹیننٹ (ر) خالد شمس نے پولیو ورکرز کی خدمات کو سراہتے ہوئے ہدایت کی کہ تمام ورکرز قومی جذبے،محنت اور لگن کے ساتھ فرائض انجام دیں تاکہ کوئی بھی بچہ عمر بھر کی معذوری کا سبب بننے والی اس مہلک بیماری کے حفاظتی قطروں سے محروم نہ رہے،انہوں نے واضح کیا کہ بچے ہمارے مستقبل کے معمار ہیں اور ان کی صحت مند زندگی کو یقینی بنانا ریاست اور معاشرے کی مشترکہ ذمہ داری ہے،ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ مہم کے دوران دور دراز اور حساس علاقوں کے بچوں تک رسائی کے لیے جامع مائیکرو پلان تیار کیا گیا ہے،جبکہ پولیو ٹیموں کی سکیورٹی کے لیے بھی فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔ انہوں نے والدین،علمائے کرام اور سول سوسائٹی سے اپیل کی کہ وہ اس قومی مہم کو کامیاب بنانے اور اپنے بچوں کے محفوظ مستقبل کے لیے پولیو ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں