حکومت اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کے لیے قیادت کی کردار کشی پر اتر آئی ہے، مولانا عبدالواسع

کوئٹہ۔۔۔۔جمعیت علماءاسلام بلوچستان کے صوبائی امیر سنیٹر مولانا عبدالواسع، ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبدالرحمن رفیق سیکرٹری جنرل حاجی عین اللہ شمس تحصیل کچلاک امیر مولانا محمد سلیمان، حاجی قاسم خان خلجی، مولانا عبدالمجید مولوی محمد اقبال اور دیگر نے تحصیل کچلاک کے زیراہتمام منعقدہ عظیم الشان تربیتی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جمعیت علماءاسلام کے کارکنان موجودہ پرفتن دور میں جماعت مخالف قوتوں کی جانب سے جاری منفی پروپیگنڈے کا مقابلہ دلیل سیاسی بصیرت اور اخلاقی اقدار کے دائرے میں رہتے ہوئے کریں۔ کارکنان کی ذمہ داری ہے کہ وہ جماعت کے مو¿قف اکابرین کی جدوجہد اور قیادت کے کردار سے عوام کو آگاہ کریں اور منفی پروپیگنڈے کا مدلل اور موثر جواب دے کر جماعت کے حقیقی پیغام کو اجاگر کریں۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت علمائ اسلام کی قیادت نے ہمیشہ اصولوں، جمہوری جدوجہد، آئینی بالادستی اور عوامی حقوق کے تحفظ کے لیے بھرپور کردار ادا کیا ہے۔ آج جب نااہل حکومت اپنی ناکامیوں، عوامی مسائل کے حل میں عدم دلچسپی اور ناقص حکومتی کارکردگی پر پردہ ڈالنے کے لیے سیاسی قیادت کی کردار کشی اور بے بنیاد الزام تراشی کا سہارا لے رہی ہے تو جمعیت کے کارکنان پر لازم ہے کہ وہ اپنی سیاسی شعور اور جماعتی وابستگی کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے قیادت کا دفاع کریں۔ انہوں نے کہا کہ کارکنان اس حقیقت کو پیش نظر رکھیں کہ جماعتی قیادت کا دفاع محض جذباتی وابستگی کا نام نہیں بلکہ یہ نظریاتی وابستگی سیاسی بصیرت اور حقائق پر مبنی مو¿قف کے ذریعے جماعت کے تشخص اور اصولی جدوجہد کا تحفظ ہے۔ اس مقصد کے لیے ضروری ہے کہ کارکنان جماعت کے منشور اکابرین کی سیاسی جدوجہد اور موجودہ قومی و سیاسی حالات سے مکمل آگاہی حاصل کریں تاکہ مخالفین کے منفی پروپیگنڈے کا جواب مضبوط دلائل اور مستند حقائق کے ساتھ دے سکیں۔انہوں نے کہا کہ جمعیت علماءاسلام کے کارکنان اپنی صفوں میں اتحاد نظم و ضبط اور فکری ہم آہنگی برقرار رکھتے ہوئے سوشل میڈیا سمیت تمام ذرائع ابلاغ پر ذمہ دارانہ کردار ادا کریں غیر مصدقہ اطلاعات سے اجتناب کریں اور جماعت کے مو¿قف کو مدلل انداز میں عوام تک پہنچائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں