ڈپٹی کمشنر سیوی سے وائس چانسلر میر چاکر خان رند یونیورسٹی پروفیسر ممتاز علی بلوچ کی ملاقات

سیوی(خ ن)ڈپٹی کمشنر سیوی میجر (ر) الیاس کبزئی نے وائس چانسلر میر چاکر خان رند یونیورسٹی پروفیسر ممتاز علی بلوچ سے ملاقات کی اور یونیورسٹی کا دورہ کیا۔ ملاقات کے دوران بلوچستان سپیشل ڈیولپمنٹ انیشیٹو (BSDI) کے تحت یونیورسٹی میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر جاری منصوبوں کی پیش رفت، تعمیراتی کاموں کے معیار اور بروقت تکمیل سمیت یونیورسٹی میں تعلیمی و بنیادی سہولیات کی بہتری سے متعلق امور زیرِ بحث آئے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی اور ترقیاتی منصوبوں کی معیاری تکمیل حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ اس سلسلے میں متعلقہ حکام باہمی رابطے اور مو¿ثر نگرانی کے ذریعے منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں