کراچی( پ ر)نیشنل آرگنائزیشن آف پوسٹل ایمپلائیز (نوپ) کراچی سرکل کے زیر اہتمام محکمہ ڈاک کے سینئر رہنما اور چیف آرگنائزر خالد جمشید فاروقی کی 42 سالہ شاندار ملازمت مکمل ہونے پر ایک پروقار ریٹائرمنٹ تقریب کا انعقاد کیا گیاتقریب کا آغاز قاری عبدالرافع کی تلاوت کلام پاک سے ہوا تقریب میں نوپ کے عہدیداران، اراکین، افسران اور ملازمین کی کثیر تعداد نے شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بانی نوپ ارشد جاوید نے کہا کہ خالد جمشید فاروقی نے 42 سال محکمہ ڈاک کی پوری دیانتداری، لگن اور محنت سے خدمت کی ہے انہوں نے نہ صرف اپنے فرائض احسن طریقے سے انجام دیے بلکہ پوسٹل ملازمین کے حقوق اور مسائل کے حل کے لیے ہمیشہ صف اول میں رہے ان کی خدمات کو ہمیشہ سنہری حروف میں یاد رکھا جائے گااس موقع پر خالد جمشید فاروقی نے کہا کہ محکمہ ڈاک سے میری 42 سالہ وابستگی میری زندگی کا سب سے قیمتی سرمایہ ہے اس دوران افسران، ساتھی ملازمین اور تنظیمی رفقاءنے جس محبت اور تعاون سے نوازا میں ان سب کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں انہوں نے کہا کہ میں سرکاری نوکری سے ریٹائر ضرور ہوا ہوں مگر ملازمین کی خدمت سے کبھی ریٹائر نہیں ہوں گاآخر میں بانی نوپ ارشد جاوید کی جانب سے خالد جمشید فاروقی کو ان کی طویل خدمات کے اعتراف میں اعزازی شیلڈ پیش کی گئی اور ان کی صحت اور خوشحال مستقبل کے لیے دعا کی گئی۔
خالد جمشید فاروقی کی 42 سالہ خدمات ناقابل فراموش ہیں، ارشد جاوید
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل