گنداخہ:( نامہ نگار ) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر اوستہ محمد شبیر احمد لانگو نے مڈل سکول باغ ٹیل کا اچانک انتظامی دورہ کیا، جہاں انہوں نے سکول کی تعلیمی و انتظامی صورتحال، کلسٹر کے سامان، سکول بلڈنگ اور کلاس رومز کا تفصیلی معائنہ کیا اور دستیاب تعلیمی سہولیات کا جائزہ لیا۔دورے کے موقع پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن اوستہ محمد سید صدر علی شاہ اور کلسٹر فوکل پرسن سلطان احمد پندرانی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ سکول کے ہیڈ انچارج عبدالروف راہوجہ نے ڈی ای او شبیر احمد لانگو کو سکول کے مجموعی انتظامی و تعلیمی امور، طلبہ کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور سکول کو درپیش مسائل کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ڈی ای او اوستہ محمد نے سکول کے مختلف حصوں کا دورہ کرتے ہوئے کلاس رومز اور عمارت کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر جی ٹی اے بی کے ضلعی جنرل سیکرٹری مولوی نعمت اللہ جمالی اور سکول ہیڈ نے انہیں سکول کے خستہ حال کلاس رومز کا معائنہ کروایا اور عمارت کی صورتحال سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا،اس موقع پر سکول کے اساتذہ علی اسداللہ زہری، محمد حسن پلال، ممتاز علی جمالی، لیاقت علی جمالی، عبدالرشید جمالی، ظفراللہ جمالی، شاہنواز جمالی، بشیر احمد جمالی سمیت دیگر اسٹاف بھی موجود تھا،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر شبیر احمد لانگو نے دورے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سکول کی عمارت کی مخدوش صورتحال کے باوجود اساتذہ جس محنت، لگن اور جذبے کے ساتھ تعلیمی سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں، وہ قابلِ تحسین ہے،انہوں نے کہا کہ اساتذہ کی ذمہ دارانہ کاوشیں نہ صرف طلبہ کی تعلیمی بہتری بلکہ مجموعی طور پر تعلیمی ماحول کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں،انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں کا باقاعدگی سے انتظامی و تعلیمی معائنہ اس لیے ضروری ہے تاکہ سکولوں میں موجود مسائل کی نشاندہی کرکے ان کے حل کے لیے متعلقہ فورمز پر مو¿ثر اقدامات اٹھائے جا سکیں۔ انہوں نے سکول کے اساتذہ کی کارکردگی اور تعلیمی نظام کو برقرار رکھنے کی کوششوں کو سراہا۔
ڈی ای او اوستہ محمد کا مڈل سکول باغ ٹیل کا اچانک دورہ
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل