ڈپٹی کمشنر سیوی کاپولیو مہم کے تیسرے روز مختلف علاقوں کا دورہ

سیوی(خ ن)ڈپٹی کمشنر سیوی میجر (ر) الیاس کبزئی نے جاری انسدادِ پولیو مہم کے تیسرے روز مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور فیلڈ میں پولیو ٹیموں کی کارکردگی اور بچوں کی ویکسینیشن کے عمل کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر عالمی ادارہ صحت (WHO) کے ڈاکٹر آغا ہارون بھی ان کے ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر نے مختلف علاقوں میں پولیو ٹیموں کے ہمراہ گھر گھر جا کر بچوں کی پولیو ویکسینیشن کا جائزہ لیا اور متعدد بچوں کو اپنے ہاتھوں سے پولیو سے بچاو¿ کے قطرے پلائے۔ انہوں نے ٹیموں سے مہم کی پیش رفت، کوریج اور فیلڈ میں درپیش مسائل کے بارے میں بھی معلومات حاصل کیں۔ دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے لاک ہاو¿سز کا بھی معائنہ کیا اور مقامی لوگوں سے ان گھروں کے بند ہونے کی وجوہات دریافت کیں۔ انہوں نے متعلقہ ٹیموں کو ہدایت کی کہ ہر لاک ہاو¿س کی صورتحال کو مقامی سطح پر مکمل طور پر ویریفائی کیا جائے اور غیر موجود خاندانوں سے متعلق درست معلومات حاصل کرنے کے بعد ہی ریکارڈ کو حتمی شکل دی جائے، تاکہ کوئی بچہ پولیو کے حفاظتی قطروں سے محروم نہ رہے۔ ڈپٹی کمشنر نے پولیو ٹیموں کے ہمراہ تعینات پولیس اہلکاروں سے بھی ملاقات کی، ان کی ڈیوٹی اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور مہم کے دوران فرائض انجام دینے پر پولیس اہلکاروں کی خدمات کو سراہا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر میجر (ر) الیاس کبزئی نے پولیو ٹیموں کو ہدایت کی کہ مہم کے دوران فیلڈ میں بھرپور محنت، ذمہ داری اور احتیاط کے ساتھ کام جاری رکھا جائے اور تمام بچوں تک پولیو سے بچاو¿ کے قطرے پلانے کو یقینی بنایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں