ڈپٹی کمشنر اوستامحمد کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس

اوستامحمد(خ ن)ڈپٹی کمشنر اوستامحمد محمد رمضان پلال کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ضلع بھر میں امن و امان انتظامی امور، عوامی مسائل کے حل سرکاری اداروں کی کارکردگی اور مختلف شعبوں میں جاری سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اجلاس میں تمام متعلقہ ضلعی محکموں کے افسران اور دیگر ذمہ دار حکام نے شرکت کیاجلاس کے دوران منشیات کے استعمال اور فروخت کی روک تھام کے لیے مو¿ثر اقدامات اٹھانے منشیات فروشوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کرنے اور نوجوان نسل کو اس لعنت سے محفوظ رکھنے کے لیے متعلقہ اداروں کے درمیان مو¿ثر رابطہ کاری یقینی بنانے پر زور دیا گیاڈپٹی کمشنر نے نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی افغان مہاجرین سے متعلق امور کی مو¿ثر نگرانی اور متعلقہ ریکارڈ کو باقاعدہ رکھنے کی ہدایات جاری کیں اسی طرح ضلع بھر میں غیر معیاری کھاد بیج اور زرعی ادویات کی فروخت کی روک تھام، ان کے معیار کی جانچ اور مقررہ نرخوں پر دستیابی یقینی بنانے کے لیے متعلقہ افسران کو مارکیٹوں کے باقاعدہ معائنے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی ہدایت کی گئیاجلاس میں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال ا±ستامحمد کے سیکیورٹی انتظامات کا بھی جائزہ لیا گیا ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال میں مریضوں ڈاکٹروں طبی عملے اور دیگر شہریوں کے تحفظ کے لیے سیکیورٹی انتظامات مزید مو¿ثر بنانے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے ضروری اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کیڈپٹی کمشنر محمد رمضان پلال نے ناجائز تجاوزات کے خاتمے شہر کی صفائی اور ٹریفک نظام کی بہتری کے لیے متعلقہ محکموں کو مربوط کارروائی کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو آمدورفت میں درپیش مشکلات کے خاتمے کے لیے سڑکوں، بازاروں اور اہم شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھی جائےاجلاس میں بجلی کی چوری کی روک تھام کے حوالے سے بھی تفصیلی غور کیا گیا اور متعلقہ حکام کو بجلی چوری میں ملوث عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کرنے کی ہدایت کی گئی۔ اسی طرح بھیک مانگنے کی آڑ میں شہریوں سے چوری اور دیگر جرائم میں ملوث افراد کے خلاف بھی مو¿ثر کارروائی کرنے اور عوامی مقامات پر نگرانی کا نظام بہتر بنانے پر زور دیا گیااجلاس میں غیر رجسٹرڈ پیٹرول پمپس کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں سیل کرنے اور جرمانے عائد کرنے کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ تمام پیٹرول پمپس کی رجسٹریشن اور قانونی حیثیت کی جانچ کی جائے جبکہ شہریوں کو مقررہ سرکاری نرخوں پر پیٹرول کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور زائد نرخ وصول کرنے والے پمپس کے خلاف کارروائی کی جائےانہوں نے مدارس کی رجسٹریشن کے حوالے سے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ مدارس کے منتظمین سے رابطہ کر کے انہیں مقررہ قانونی طریقہ کار کے تحت رجسٹرڈ کیا جائے اور اس سلسلے میں تمام ضروری امور کو باہمی مشاورت سے مکمل کیا جائےاجلاس میں ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے دفاتر کو ضلع ا±ستامحمد منتقل کرنے کے معاملے پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا تاکہ مقامی شہریوں کو متعلقہ سرکاری خدمات کے حصول کے لیے دیگر اضلاع کا رخ نہ کرنا پڑے اور انہیں اپنے ضلع میں ہی سہولیات میسر آسکیںڈپٹی کمشنر نے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ PHE محکمہ کے افسران کو ہدایت کی کہ ضلع میں التوا کا شکار واٹر پلانٹس کی بحالی کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں اور غیر فعال واٹر سپلائی منصوبوں کو فعال بنا کر شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائےاس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد رمضان پلال نے کہا کہ تمام سرکاری ادارے اپنے فرائض ذمہ داری اور باہمی رابطہ کاری کے ساتھ انجام دیں عوامی مسائل کے حل کو اولین ترجیح دی جائے اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو اجلاس میں کیے گئے فیصلوں اور جاری کردہ ہدایات پر مو¿ثر عملدرآمد یقینی بنانے اور پیش رفت سے ضلعی انتظامیہ کو باقاعدگی سے آگاہ کرنے کی ہدایت بھی کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں