مرزا شجاعت محمود کی زیر صدارت آل پاکستان پی ٹی سی ایل پنشنرز ٹرسٹ اپیٹ کوئٹہ ریجن کا اجلاس

کوئٹہ۔۔۔۔۔۔۔آل پاکستان پی ٹی سی ایل پنشنرز ٹرسٹ اپیٹ کوئٹہ ریجن کا اجلاس چیئرمین محترم جناب مرزا شجاعت محمود کی صدارت میں ہوا۔ اجلاس کی کارروائی وائس پریزیڈنٹ محترم جناب امان اللہ صاحب نے تلاوت کلام پاک سے شروع کی۔ایجنڈے میں شامل سب سے پہلے ہمارے وہ پنشنرز ساتھی جو اس دنیا سے وفات پا چکے ہیں، جن میں سید امین شاہ امیر بخش بگٹی اور دین محمد گشکوری شامل ہیں، ان کی وفات پر دعائے مغفرت کی گئی۔ محترم جناب امان اللہ صاحب نے امین شاہ صاحب کی پنشنرز کاز کے لیے ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔نمبر:2 پی ٹی ای ٹی کی جانب سے سالانہ انکریز جو کہ 4.5 فیصد کی گئی ہے ، ریجنل باڈی اور بلوچستان کے پنشنرز ساتھیوں کی طرف سے شدید مذمت کی گئی۔ 4.5 فیصد اضافہ اس مہنگائی کے دور میں آٹے میں نمک کے برابر ہے اور گزارا کرنا بڑا مشکل ہے۔نمبر:3 مرکزی قیادت سے پرزور مطالبہ کیا گیا کہ ایک وفد پی ٹی سی ایل ہیڈ کوارٹر میں لیڈی ڈاکٹر کے بارے میں ملاقات کرے اور یہ دیرینہ مسئلہ حل کیا جائے ، کیونکہ بلوچستان کے پنشنرز اپنی فیملی کے چیک اپ کےلئے پریشان ہیں۔ اس کے علاوہ دو رکنی وفد موجودہ سی بی اے سے لیڈی ڈاکٹر کے بارے میں ملاقات کرے گا۔نمبر:4 صوبائی صدر عبدالغنی سومرو نے اپنے ذاتی دورے کے دوران محترم صادق علی صاحب سے پشاور میں ملاقات کی، ان سے کیس کے بارے میں معلومات حاصل کیں اور ریجنل باڈی کو کیس کے بارے میں بریفنگ دی۔آخر میں تمام بیمار ساتھیوں کےلئے دعا کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں