حب۔۔۔۔۔۔کمشنر لسبیلہ ڈویژن سائرہ عطا ءکی زیرصدارت ضلع حب اورلسبیلہ میں امن وامان وانسداد اسمگلنگ کے حوالے سے اہم اجلاس لیڈاکانفرنس روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ضلع حب لسبیلہ کے انتظامی افسران ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سراج کریم بلوچ اسسٹنٹ کمشنرحب مہیم بلوچ ایس پی حب مرزاابلال حسن اورایف سی147 ونگ کے میجر یحی حساس اداروں محکمہ ایکسائزاینڈٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ اے این ایف کے افسران شریک ہوئے کمشنر لسبیلہ ڈویژن کی زیرنگرانی منعقدہ میٹنگ میں لاائآینڈآرڈرکی صورتحال وسندھ بلوچستان سرحدی پٹی پر انڈین چھالیہ ونان کسم اشیاءکی اسمگلنگ روٹس کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت جامع پلانزپرکام کرنے کافیصلہ کیاگیااجلاس میں سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مﺅثر اقدامات کرنے آرسی ڈی ہائیوے وکوسٹل ہائیوے پر مسافربسوں کے ذریعے ڈیزل ونان کسٹم پیڈاشیاء کی غیرقانونی اسمگلنگ کی روک تھام چیک پوسٹوں کی کارکردگی وٹیکنیکل سرویلنس کے ذریعے شاہراِوں کومحفوظ بنانے کافیصلہ کیاگیاکمشنر لسبیلہ ڈویژن کو اجلاس میں ایس پی حب مرزابلال حسن ایف سی 147 ونگ کے میجریحیی اور پاکستان کوسٹ گارڈ کے افسرڈائریکٹرایکسائز سہیل احمد سمیت دیگرقانون نافذکرنے والےاداروں کے حکام نے انسدادمنشیات وانسداداسمگلنگ کے حوالے سے اپنی محکمانہ کارکردگی سے کمشنرکوبریفنگ دی جبکہ کسٹم کے افسران اجلاس سے غیرحاضررہے کمشنر کے زیرصدارت ممعقدہ اجلاس میں ضلعی انتظامیہ کے ماتحت تمام اداروں کےمابین مﺅثرکوآرڈینیشن میکنانزم کافیصلہ کیا گیاکمشنر لسبیلہ نے سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے لوکل کمیونٹی کی معاونت سے سیکیورٹی ایس اوپیز پرعملدرآمد کرانےاود انسداد اسمگلنگ کے حوالے سے سیکیورٹی آپریشننز کیٹیگرائزڈ کرنے پرمشاورت کی گءکمشنر لسبیلہ سائرہ عطاء نےاجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسمگلنگ کی روک تھام اوراسنیپ چیکنگ کیلئے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کی تربیت اورریسورسز استعمال کرنے کی ضرورت ہے سییکیورٹی چیک پوسٹوں پر تعینات عملہ اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں نبھاتے وقت لوگوں کیساتھ ایسارویہ اپنائیں کہ لوگ انہیں دشمن نہیں محافظ سمجھیں کمشنر نے کہا کہ سیکیورٹی کو بہتر بنانے اداروں کی ذمہ داری ہوتی ہے تاہم چیک ہوسٹوں پر تعینات عملے کولوگوں کااعتماد حاصل کرنے کےساتھ سیکیورٹی تھریٹس کوبھی روکناہوگا اداروں اورعوام کے مابین اعتمادسازی کے لئے ایساماحول پیداکرنے کی ضرورت یےکہ لوگ چیک پوسٹوں پر تعینات عملے کواپنا محافظ سمجھیں کمشنر نے کہا کہ قانون نافذ کرنےبوالے اداروں کواہنے رویوں سے اسٹیٹ کا ایسا مثبت امیج ثابت کرنا ہے کہ لوگ انہیں اپنا مددگار سمجھیں کمشنر نے کہا کہ سیکیورٹی چیکنگ کیلئے اداروں کو ایسامیکانزم بنانے کی ضرورت ہے کہ پبلک ٹرانسپورٹ کو باربارچیکنگ کرنے کی ضرورت نہ پڑے سیکیورٹی اداروں کو ڈیجیٹلائزیشن کیجانب بڑھناہوگا کمشنر نے کہا کہ واٹر ٹینکرزسے رشوت لیکرانہیں کراچی پارکروانےکی شکایات پر متعلقہ ذمہ داران سے بازپرسی کیجائیگی کمشنر کی زیرصدارت سیکیورٹی میٹنگ میں فیصلہ کیاگیاکہ نیشنل ایکشن پلان کے سیکیورٹی میکانزم کے تحت کام کرنے والےتمام اداروں کےمابین کمیونکیشن کوآرڈینیشن کومنظم اوروسیع بنانے پر غوروغوض کیا گیا کمشنر نے انسداداسمگلنگ کے حوالے سےمنعقدہ اجلاس میں گڈانی کسٹم کلکٹریٹ کے افسران کی غیرحاضری پر متعلقہ ذمہ داران کیخلاف مجازاتھارٹی کولیٹرلکھنے کے احکامات جاری کیں۔
سیکیورٹی کو بہتر بنانے اداروں کی ذمہ داری ہوتی ہے،سائرہ عطا ء
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل