نصیرآبا(خ ن) ڈپٹی کمشنر نصیرآباد وریندر لعل کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں تمام ضلعی محکموں کے سربراہان متعلقہ افسران اور دیگر ذمہ دار حکام نے شرکت کی اجلاس میں ضلع نصیرآباد میں جاری ترقیاتی منصوبوں، عوامی مسائل کے حل، شہری سہولیات کی بہتری، امن و امان کی صورتحال اور مختلف سرکاری محکموں کے درمیان مو¿ثر رابطہ و تعاون کے امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیااجلاس کے دوران بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشیٹو BSDI فیز ون، فیز ٹو اور فیز تھری کے تحت جاری، مکمل شدہ اور زیرِ تکمیل ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ متعلقہ افسران نے ڈپٹی کمشنر کو منصوبوں کی موجودہ صورتحال، کام کی رفتار، معیار، تکمیل کی مدت، درپیش رکاوٹوں اور مستقبل کے لائحہ عمل کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار کو مزید تیز کیا جائے اور منصوبوں کی تعمیر میں معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے جبکہ مقررہ مدت کے اندر منصوبوں کی تکمیل کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام ان منصوبوں کے ثمرات سے جلد مستفید ہو سکیں۔ڈپٹی کمشنر نے شہری علاقوں میں صفائی ستھرائی کے نظام نکاسی آب گلیوں اور سڑکوں کی صفائی اور عوامی مقامات کی دیکھ بھال پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں صفائی کے مو¿ثر انتظامات کو یقینی بنایا جائے انہوں نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ نکاسی آب کے نظام کو مزید بہتر بنایا جائے نالیوں اور نالوں کی صفائی باقاعدگی سے کی جائے اور جہاں نکاسی آب کے مسائل موجود ہیں وہاں فوری اقدامات کیے جائیں تاکہ شہریوں کو درپیش مشکلات کا ازالہ ہو اور انہیں صاف، صحت مند اور بہتر ماحول فراہم کیا جا سکے ۔اجلاس میں این اے 65 پر امن و امان کی مجموعی صورتحال ٹریفک کی روانی ٹریفک کے بڑھتے ہوئے دباو¿ پارکنگ تجاوزات اور شاہراہ پر عوام کو درپیش مشکلات کے حوالے سے بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ متعلقہ افسران نے شاہراہ پر ٹریفک کے نظام کو مزید منظم بنانے عوام اور مسافروں کو درپیش مشکلات کے خاتمے اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے کیے جانے والے اقدامات سے اجلاس کو آگاہ کیا ڈپٹی کمشنر وریندر لعل نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ این اے 65 پر ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے غیر قانونی تجاوزات کے خاتمے پارکنگ کے مسائل کے حل اور امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے مربوط حکمت عملی کے تحت عملی اقدامات کیے جائیں انہوں نے کہا کہ شاہراہوں اور اہم شہری مقامات پر ٹریفک قوانین پر عملدرآمد، عوام کی سہولت اور آمدورفت میں آسانی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی، ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل صفائی و نکاسی آب کے نظام میں بہتری ٹریفک کے مسائل کا حل اور سرکاری اداروں کی کارکردگی کو مزید مو¿ثر بنانا شامل ہے انہوں نے تمام متعلقہ افسران پر زور دیا کہ وہ عوامی مسائل کے حل کے لیے فیلڈ میں اپنی موجودگی یقینی بنائیں اور شہریوں کو درپیش مشکلات کے فوری ازالے کے لیے عملی اقدامات کریںانہوں نے تمام ضلعی محکموں کے سربراہان کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے محکموں سے متعلق امور کی مو¿ثر نگرانی کریں جاری ترقیاتی منصوبوں کی باقاعدگی سے مانیٹرنگ کریں، کام کے معیار اور رفتار کا جائزہ لیتے رہیں اور کسی بھی قسم کی غفلت یا تاخیر کی صورت میں فوری طور پر اصلاحی اقدامات کیے جائیں۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ تمام سرکاری محکمے باہمی رابطے اور تعاون کو مزید مضبوط بنائیں تاکہ عوامی فلاح و بہبود سے متعلق امور کو بہتر انداز میں آگے بڑھایا جا سکے انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ عوامی شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر سنا اور حل کیا جائے اور دستیاب وسائل کو عوام کی سہولت اور ضلع کی مجموعی ترقی کے لیے مو¿ثر انداز میں بروئے کار لایا جائے۔
ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار کو مزید تیز کیا جائے، وریندر لعل
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل