حب(خ ن)صوبائی حکومت کی جانب سے عوام کو معیاری بنیادی طبی سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کرنے کے اقدامات کے تحت ڈسٹرکٹ منیجر پی پی ایچ آئی حب ڈاکٹر مرشد دشتی نے مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن (M&E) افسر کے ہمراہ بنیادی مراکز صحت (BHU) حسن آباد اور BHU پنیان کا مانیٹرنگ دورہ کیا۔دورے کے دوران مراکز صحت کی مجموعی فعالیت، طبی سہولیات کی فراہمی، عملے کی حاضری، ای پی آئی مراکز کی فعالیت، ادویات کی دستیابی، ماں اور بچے کی صحت (MNCH) مراکز کی کارکردگی سمیت مختلف ریکارڈز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر متعلقہ عملے کو طبی خدمات کے معیار میں مزید بہتری، ریکارڈ کی بروقت تکمیل اور عوام کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے ضروری ہدایات بھی جاری کی گئیں۔
ڈاکٹر مرشد دشتی کا (BHU) حسن آباد اور BHU پنیان کا مانیٹرنگ دورہ
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل