پولیو ایک خطرناک اور معذوری کا باعث بننے والا مرض ہے، عبدالقدوس اچکزئی

زیارت(خ ن)ڈپٹی کمشنر زیارت عبدالقدوس اچکزئی نے بچوں کو پولیو سے بچاو¿ کے قطرے پلا کر چار روزہ انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کر دیا* وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وڑن کے مطابق ضلع زیارت میں چار روزہ انسدادِ پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر زیارت محمد عبدالقدوس اچکزئی نے بچوں کو پولیو سے بچاو¿ کے قطرے پلا کر مہم کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیو آفیسر ڈاکٹر شہباز اور ڈپٹی ڈی ایچ او مقیت خان کاکڑ سمیت محکمہ صحت کے متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔چار روزہ انسدادِ پولیو مہم کے دوران ضلع زیارت میں پانچ سال سے کم عمر تقریباً 27 ہزار بچوں کو پولیو سے بچاو¿ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ مہم کے دوران موبائل پولیو ٹیمیں ضلع بھر میں گھر گھر جا کر پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گی، جبکہ بچوں تک رسائی یقینی بنانے کے لیے 29 فکسڈ سائٹس اور 12 ٹرانزٹ پوائنٹس بھی قائم کیے گئے ہیں۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر زیارت محمد عبدالقدوس اچکزئی نے کہا کہ ضلع زیارت میں انسدادِ پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لیے تمام تر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں اور پولیو ٹیموں کو بھرپور سیکیورٹی فراہم کی گئی ہےتاہم انسدادِ پولیو مہم میں رکاوٹ ڈالنے یا سرکاری ٹیموں کے فرائض کی انجام دہی میں مداخلت کرنے والے عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر نے والدین پر زور دیا کہ وہ حکومت اور محکمہ صحت کے ساتھ بھرپور تعاون کرتے ہوئے اپنے پانچ سال سے کم عمر تمام بچوں کو پولیو سے بچاو¿ کے قطرے ضرور پلائیں تاکہ کوئی بھی بچہ حفاظتی قطروں سے محروم نہ رہ جائے۔ انہوں نے کہا کہ پولیو ایک خطرناک اور معذوری کا باعث بننے والا مرض ہے، جس کا ملک میں موجود ہونا باعثِ تشویش ہے۔ اس موذی مرض کے مکمل خاتمے کے لیے حکومت، محکمہ صحت، والدین، علمائ کرام، اساتذہ، قبائلی عمائدین، سول سوسائٹی اور تمام مکاتبِ فکر کے افراد کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں