تربت (خ ن)ضلع کیچ میں چار روزہ انسدادِ پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا۔ اس سلسلے میں ٹیچنگ ہسپتال تربت میں افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جہاں ڈپٹی کمشنر کیچ یاسر اقبال دشتی نے بچوں کو پولیو سے بچاو¿ کے قطرے پلا کر مہم کا افتتاح کیا

۔افتتاحی تقریب میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کیچ ڈاکٹر عبدالرو¿ف بلوچ، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ٹیچنگ ہسپتال تربت ڈاکٹر عبدالوحید بلیدی، ڈبلیو ایچ او کیچ کے ڈسٹرکٹ پولیو آفیسر ڈاکٹر ارسلان، ظریف عالیان، پولیو ٹیموں کے ارکان اور محکمہ صحت کے دیگر متعلقہ اہلکار بھی موجود تھے۔ اس موقع پر انہوں نے بھی بچوں کو پولیو سے بچاو¿ کے قطرے پلائے۔اس موقع پر میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کیچ یاسر اقبال دشتی نے کہا کہ پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے والدین، عوام، محکمہ صحت اور معاشرے کے تمام طبقات کی مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں۔ انہوں نے والدین پر زور دیا کہ وہ پانچ سال تک کی عمر کے تمام بچوں کو پولیو سے بچاو¿ کے قطرے ضرور پلوائیں اور گھر گھر آنے والی پولیو ٹیموں سے بھرپور تعاون کریں۔ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ انسدادِ پولیو مہم کے دوران کوئی بھی بچہ حفاظتی قطروں سے محروم نہ رہے اور تمام علاقوں میں پولیو ٹیموں کی مو¿ثر رسائی کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ پولیو کے خاتمے کے قومی مشن میں محکمہ صحت کی ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔دریں اثناءڈی ایچ او کیچ ڈاکٹر عبدالرو¿ف بلوچ نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع کیچ میں انسدادِ پولیو مہم کے لیے 315 موبائل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، جبکہ بچوں تک رسائی یقینی بنانے کے لیے 71 فکسڈ مراکز اور 9 ٹرانزٹ پوائنٹس بھی قائم کیے گئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ چار روزہ انسدادِ پولیو مہم 21 سے 24 ستمبر تک جاری رہے گی، جس کے دوران پولیو ٹیمیں ضلع بھر میں گھر گھر جا کر پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاو¿ کے قطرے پلائیں گی۔ محکمہ صحت کی جانب سے والدین اور عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ پولیو ٹیموں کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے اپنے بچوں کو پولیو سے محفوظ بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔