لورالائی(خ ن)ڈپٹی کمشنر لورالائی کیپٹن (ر) محمد حسیب شجاع کی زیرِ صدارت انجمن تاجران اور متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ناجائز منافع خوری، ذخیرہ اندوزی، ملاوٹ، کم تولنے، بازار میں تجاوزات، ٹریفک کے مسائل اور دیگر شہری مشکلات کے حل کے لیے تفصیلی غور و خوض کیا گیااجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر لورالائی ندیم اکرم، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) علی نواز جمالی اور متعلقہ افسران سمیت تاجر برادری کے نمائندگان نے شرکت کی اجلاس کے دوران اشیائے ضروریہ کی سرکاری نرخ نامے کے مطابق فروخت، قیمتوں میں استحکام، اشیاء کے معیار کی بہتری اور عوام کو مناسب نرخوں پر معیاری اشیائے خورونوش کی فراہمی یقینی بنانے کے حوالے سے اہم امور زیرِ بحث آئےڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عوام کو مقررہ نرخوں پر اشیائے ضروریہ کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ مارکیٹوں میں باقاعدگی سے چیکنگ کا عمل جاری رکھا جائے اور ناجائز منافع خوری، ذخیرہ اندوزی، کم تولنے اور ملاوٹ جیسے عوام دشمن اقدامات کے خلاف قانون کے مطابق مو¿ثر کارروائی عمل میں لائی جائےانہوں نے تاجر برادری پر بھی زور دیا کہ وہ سرکاری نرخ نامے پر مکمل عملدرآمد یقینی بنائیں، اشیائے ضروریہ کی مصنوعی قلت پیدا کرنے، غیر ضروری قیمتیں بڑھانے اور عوام کو غیر معیاری اشیاء کی فراہمی سے گریز کریں اجلاس میں شہر کے مختلف بازاروں میں قائم تجاوزات اور ٹریفک کی روانی میں حائل رکاوٹوں کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ تاجر برادری اور ضلعی انتظامیہ باہمی تعاون سے بازاروں کو تجاوزات سے پاک کرنے، ٹریفک کی روانی بہتر بنانے اور پیدل چلنے والے شہریوں کے لیے راستے کشادہ رکھنے کے لیے مربوط اقدامات کریں گےڈپٹی کمشنر نے کہا کہ منظم، صاف ستھرا اور ٹریفک کے بہتر نظام والا بازار نہ صرف شہریوں کے لیے سہولت کا باعث بنتا ہے بلکہ تاجر برادری کے کاروبار کے لیے بھی سازگار ماحول فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بازار کے مسائل کے حل کے لیے تاجروں، انتظامیہ اور دیگر متعلقہ اداروں کے درمیان مو¿ثر رابطہ ضروری ہےتاجر یونین کے نمائندگان نے ضلعی انتظامیہ کو یقین دہانی کرائی کہ وہ سرکاری نرخ نامے پر عملدرآمد، بازاروں کی بہتری، تجاوزات کے خاتمے اور ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کے لیے انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کریں گےڈپٹی کمشنر نے اجلاس کے اختتام پر کہا کہ انتظامیہ اور تاجر برادری مل کر عوام کو بہتر سہولیات، مناسب قیمتوں پر معیاری اشیاء اور منظم کاروباری ماحول فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات جاری رکھیں گے۔
ڈپٹی کمشنر زیرِ صدارت انجمن تاجران اور متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کااجلاس
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل