پولیو ورکرز قومی ذمہ داری سمجھتے ہوئے مہم کو کامیاب بنانے میں اپنا مثبت اور موثر کردار ادا کریں، خالد خان

نصیرآباد(خ ن)جعفرآباد ڈپٹی کمشنر جعفرآباد خالد خان نے بچوں کو پولیو سے بچاو¿ کے قطرے پلا کر ضلع بھر میں انسدادِ پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز کردیا، مہم کے دوران ضلع بھر میں 72 ہزار 886 بچوں کو پولیو سے بچاو¿ کے قطرے پلائے جائیں گے۔ اس موقع پر محکمہ صحت کے افسران نے بھی بچوں کو پولیو سے بچاو¿ کے قطرے پلائے اور والدین کو انسدادِ پولیو مہم کی اہمیت و افادیت کے حوالے سے آگاہی فراہم کی۔ ڈپٹی کمشنر جعفرآباد خالد خان نے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پولیو ورکرز قومی ذمہ داری سمجھتے ہوئے مہم کو کامیاب بنانے میں اپنا مثبت اور مو¿ثر کردار ادا کریں اور ضلع بھر میں مقررہ ہدف کے مطابق ہر بچے تک رسائی یقینی بنائی جائے، جبکہ جن محکموں کے افسران کو مہم کی مانیٹرنگ کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں وہ اپنی ذمہ داریاں بہتر انداز میں انجام دیتے ہوئے فیلڈ میں پولیو ٹیموں کی کارکردگی کی مو¿ثر نگرانی کریں تاکہ کوئی بچہ پولیو سے بچاو¿ کے قطرے پینے سے محروم نہ رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں