غزہ ۔۔۔۔۔غزہ میں اسرائیلی حملوں سے متاثرہ 6 منزلہ عمارت گرنے سے 5 بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق ، درجنوں لاپتہ ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق غزہ سول ڈیفنس کے مطابق مغربی غزہ میں گرنے والے عمارت کے ملبے تلے 50 سے زائد بچوں سمیت تقریباً 100افراد دبے ہیں۔انہوںنے کہاکہ امدادی ٹیمیں ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کے لیے کام کر رہی ہیں، تاہم بھاری مشینری نہ ہونے کے باعث ریسکیو آپریشن میں مشکلات کا سامنا ہے۔غزہ میں بدھ کی صبح گرنے والی عمارت اسرائیلی حملوں کی وجہ سے شدید خستہ حالی کا شکار تھی۔رپورٹ کے مطابق عمارت کا ملبہ قریبی گھروں اور بے گھر افراد کے خیموں پر جا گرا، جس کی وجہ سے جانی نقصان میں اضافہ ہوا، عمارت میں بے گھر فلسطینی پناہ لیے ہوئے تھے۔غزہ میں مسلسل بمباری اور ناکہ بندی کے باعث ہزاروں کمزور اور نیم تباہ شدہ عمارتیں رہائش کے لیے انتہائی خطرناک ہو چکی ہیں تاہم شہریوں کے پاس کہیں اور جانے کا راستہ نہ ہونے کے سبب وہ انہی میں رہنے پر مجبور ہیں۔
غزہ،اسرائیلی حملوں سے متاثرہ 6 منزلہ عمارت گر گئی
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل