بھارت میں مسلمان خاتون پولیس افسر کا ماشا اللہ کہنے پر تبادلہ کردیا گیا

نئی دہلی :بھارت میں مسلمان خاتون پولیس افسر ڈاکٹر بشری بانو کاماشا اللہ کہنے پرتبادلہ کردیا گیا۔رپورٹس کے مطابق ڈاکٹر بشری بانو نے ایک ویڈیو پیغام میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی تعریف کی تھی،ویڈیو میں السلام علیکم اور ماشا اللہ کے الفاظ بھی استعمال کیے۔بھارتی رکن پارلیمنٹ مہوا موئترا نے دعوی کیا ہے کہ بشری بانو کو السلام علیکم اور ماشا اللہ کہنے پر ہٹایا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ہندو شدت پسندوں کی جانب سے بھی بشری بانو کے خلاف السلام علیکم کہنے پر شکایت درج کرائی گئی تھی۔بھارتی میڈیا کے مطابق ڈاکٹر بشری بانو ریاست مغربی بنگال کے علاقے کھڑگپور میں ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ پولیس کے عہدے پر تعینات تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں