سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ،فی تولہ 24 کیرٹ سونا 7900 روپے مہنگا ہو گیا

کرا چی:پاکستان میں دو روز کی کمی کے بعد سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ہوگیا۔آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں 24 کیرٹ فی تولہ سونا 7 ہزار 900 روپے مہنگا ہوکر 4 لاکھ 57 ہزار 236 روپے کا ہوگیا۔10 گرام سونے کی قیمت میں 6 ہزار 773 روپے اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 92 ہزار 6 روپے ہوگئی۔عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جہاں فی اونس سونا 79 ڈالر مہنگا ہوکر 4 ہزار 347 ڈالر کا ہوگیا۔ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت 140 روپے اضافے کے بعد 6 ہزار 942 روپے ہوگئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں