اسلام آباد:جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ مکہ مکرمہ پر حوثیوں کا حملہ عالم اسلام پر حملہ تصور ہو گا۔جنگ کے مطابق ایک بیان میں مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ امت مسلمہ حملے کا بھرپور جواب اور سعودی عرب کا تحفظ یقینی بنائے گی۔انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان حرمین شریفین کے تحفظ کے حوالے سے واضح پالیسی کا اعلان کرے۔مضبوط اور مثر اسلامی بلاک کے قیام کی ضرورت پہلے سے زیادہ ہے، سعودی عرب پر حملے نے امریکہ اور مغربی دنیا کے دوغلے رویئے کو بےنقاب کر دیا۔
مکہ مکرمہ پر حوثیوں کا حملہ عالم اسلام پر حملہ تصور ہو گا: مولانا فضل الرحمن
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل