سرکاری فنڈز عوام کی امانت ہیں،فضل الرحمن کبدانی

دکی(خ ن)پانی، بجلی، تعلیم، صحت اور BSDI کے ترقیاتی منصوبوں سے متعلق عوامی مسائل براہِ راست سنے گئے، متعلقہ محکموں کو فوری اقدامات کی ہدایات ڈپٹی کمشنر د±کی فضل الرحمن کبدانی کی زیرِ صدارت ڈپٹی کمشنر آفس میں عوامی مسائل کے حل اور شہریوں کو براہِ راست اپنے مسائل ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ محکموں کے اعلیٰ حکام تک پہنچانے کے لیے ایک اہم عوامی کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیاکھلی کچہری میں 87 ونگ کے کمانڈنگ آفیسر کرنل شاہد بلال، ایس پی د±کی منصور احمد بزدار، چیئرمین میونسپل کمیٹی د±کی ملک کلیم اللہ خان ترین، ڈی ایچ او ڈاکٹر بہادر خان لونی، ایم ایس ڈاکٹر جوہر خان شادوزئی سمیت مختلف سرکاری محکموں کے افسران، متعلقہ حکام، عمائدینِ علاقہ اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی کھلی کچہری کے دوران شہریوں نے پانی، بجلی، تعلیم، صحت، صفائی ستھرائی، بلدیاتی سہولیات اور دیگر بنیادی عوامی مسائل کے علاوہ بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشیٹو (BSDI) کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں سے متعلق اپنے مسائل اور شکایات براہِ راست ڈپٹی کمشنر اور متعلقہ حکام کے سامنے پیش کیں ڈپٹی کمشنر فضل الرحمن کبدانی نے کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری افسران عوام پر حکم چلانے کے لیے نہیں بلکہ عوام کے خادم کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے کے پابند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت، دیانت داری، بروقت فیصلہ سازی اور مسائل کا فوری ازالہ ضلعی انتظامیہ اور تمام سرکاری محکموں کی اولین ذمہ داری ہےانہوں نے کہا کہ سرکاری فنڈز عوام کی امانت ہیں اور ان کا ہر ممکن حد تک شفاف اور درست استعمال عوامی فلاح و بہبود اور بنیادی سہولیات کی فراہمی پر یقینی بنایا جائے۔ ترقیاتی منصوبوں کا اصل مقصد عوام کو سہولت پہنچانا اور ان کے معیارِ زندگی میں بہتری لانا ہے، لہٰذا تمام متعلقہ محکمے اس امر کو یقینی بنائیں کہ سرکاری وسائل حقیقی معنوں میں عوام کی بہتری اور فلاح کے لیے استعمال ہوں ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ BSDI کے تحت ضلع د±کی میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی بروقت اور معیاری تکمیل پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے تاکہ ان منصوبوں کے ثمرات جلد از جلد عام شہریوں تک پہنچ سکیں۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ترقیاتی اسکیموں میں معیار، شفافیت اور رفتار کو ہر صورت مقدم رکھا جائے اور کسی بھی قسم کی غفلت یا غیرضروری تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی انہوں نے پانی، صحت، تعلیم اور دیگر بنیادی سہولیات سے متعلق عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے دائر اختیار میں مسائل کے حل کے لیے فوری، عملی اور مو¿ثر اقدامات کریں اور عوام کو سرکاری دفاتر کے غیرضروری چکروں سے بچایا جائےکھلی کچہری کا مقصد عوام اور انتظامیہ کے درمیان فاصلے ختم کرنا ہےڈپٹی کمشنر فضل الرحمن کبدانی نے کہا کہ کھلی کچہریوں کے انعقاد کا بنیادی مقصد عوام اور انتظامیہ کے درمیان براہِ راست رابطے کو مضبوط بنانا اور شہریوں کے مسائل کو بروقت متعلقہ فورمز تک پہنچانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوامی مسائل کے حل کے لیے اپنے دروازے کھلے رکھے گی اور شہریوں کی جائز شکایات کے ازالے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔انہوں نے افسران پر زور دیا کہ وہ فیلڈ میں اپنی موجودگی کو یقینی بنائیں، عوام سے رابطے میں رہیں اور مسائل پیدا ہونے کے بعد کارروائی کرنے کے بجائے بروقت نگرانی اور مو¿ثر منصوبہ بندی کے ذریعے ان کے حل کے لیے پیشگی اقدامات کریں اس موقع پر شہریوں نے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے عوامی مسائل براہِ راست ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ حکام کے سامنے رکھے۔ متعلقہ افسران نے مسائل کا جائزہ لیا اور متعدد شکایات کے حل کے لیے ضروری ہدایات اور اقدامات سے آگاہ کیا گیا، جبکہ دیگر مسائل کو متعلقہ محکموں کے ذریعے ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی عوامی حلقوں نے کھلی کچہری کے انعقاد کو ضلعی انتظامیہ کا ایک مثبت اور عوام دوست اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے براہِ راست عوامی رابطہ پروگرام شہریوں کو اپنے مسائل اعلیٰ حکام تک پہنچانے کا مو¿ثر موقع فراہم کرتے ہیں اور انتظامیہ کی کارکردگی میں مزید بہتری کا ذریعہ بنتے ہیں۔کھلی کچہری کا اختتام اس عزم کے ساتھ ہوا کہ عوامی مسائل کے حل، بنیادی سہولیات کی فراہمی، ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور سرکاری اداروں کی عوامی خدمت کے عمل کو مزید مو¿ثر اور فعال بنایا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں