نصیرآباد(خ ن)جعفرآباد۔ ڈپٹی کمشنر جعفرآباد خالد خان کی زیرِ صدارت آج تین اہم اجلاس منعقد ہوئے جن میں ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی (ڈی سی سی)، ڈسٹرکٹ انٹیلیجنس کوآرڈینیشن کمیٹی (ڈی آئی سی سی) اور ڈسٹرکٹ امپلیمنٹیشن کمیٹی (ڈی آئی سی) کے اجلاس شامل تھے۔ ڈی آئی سی کے اجلاس میں دینی مدارس کی رجسٹریشن، غیر قانونی لیبر، سیکیورٹی صورتحال، ایرانی تیل کی اسمگلنگ، منشیات، غیر قانونی نقل و حمل اور ضلع جعفرآباد میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی باشندوں سے متعلق امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور ضروری فیصلے کیے گئے۔ ڈی آئی سی سی کے اجلاس میں ریلوے ٹریک، بس اڈوں، نیشنل ہائی وے اور ضلع کے اہم و حساس مقامات کی سیکیورٹی کا جائزہ لیتے ہوئے امن و امان کو درپیش خطرات، تھریٹ میپنگ اور پروفائلنگ پر تفصیلی غور کیا گیا، جبکہ ڈی سی سی اجلاس میں سرکاری امور اور مختلف محکموں کی کارکردگی سمیت دیگر انتظامی معاملات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر جعفرآباد خالد خان نے کہا کہ ضلع میں امن و امان کا قیام، عوام کے جان و مال کا تحفظ اور قانون کی عملداری ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات ہیں، تمام متعلقہ ادارے باہمی رابطے اور مو¿ثر حکمت عملی کے تحت اپنی ذمہ داریاں انجام دیں، حساس مقامات کی سیکیورٹی مزید مو¿ثر بنائی جائے اور غیر قانونی سرگرمیوں، اسمگلنگ، منشیات، غیر قانونی نقل و حمل اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے، جبکہ سرکاری ملازمین یا دیگر افراد کی جانب سے غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی صورت میں قانون کے مطابق سخت اقدامات کیے جائیں۔
حساس مقامات کی سیکیورٹی مزید موثر بنائی جائے، خالد خان
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل