کوئٹہ(پ ر) رکن بلوچستان اسمبلی حلقہ پی بی 44 اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سردار عبیداللہ گورگیج نے 6 ستمبر یومِ دفاع کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 6 ستمبر پاکستان کی تاریخ کا ایک اہم اور ناقابلِ فراموش دن ہے، جب ہماری مسلح افواج نے دشمن کی جارحیت کا ڈٹ کر مقابلہ کرتے ہوئے وطن عزیز کے دفاع کی شاندار مثال قائم کی۔ انہوں نے کہا کہ 1965ءکی جنگ میں پاک فوج کے افسران، جوانوں اور پاکستانی قوم نے جس جذبہ حب الوطنی، اتحاد اور قربانی کا مظاہرہ کیا وہ ہمارے لیے ہمیشہ مشعلِ راہ رہے گا۔ سردار عبیداللہ گورگیج نے کہا کہ وطن کے دفاع اور سلامتی کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداءہمارے قومی ہیرو ہیں۔ قوم اپنے شہداءکی عظیم قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرسکتی۔انہوں نے کہا کہ شہدائ اور غازیوں کی قربانیوں کی بدولت آج ہم ایک آزاد اور خودمختار ملک میں زندگی بسر کر رہے ہیں، ہمیں ان کی قربانیوں کی قدر کرتے ہوئے ملک کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سلامتی، خودمختاری اور قومی یکجہتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ ملک کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ اتحاد، اتفاق اور قومی یکجہتی کے ذریعے کیا جاسکتا ہے۔ پاکستانی قوم نے ہمیشہ مشکل حالات میں اپنی بہادر افواج کا ساتھ دیا ہے اور آج بھی پوری قوم دفاعِ وطن کیلئے اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ موجودہ حالات میں ہمیں قائداعظم محمد علی جناح? کے اتحاد، ایمان اور تنظیم کے اصولوں کو اپنانے کی ضرورت ہے۔ سیاسی و ذاتی اختلافات سے بالاتر ہوکر پاکستان کی ترقی، امن اور استحکام کو اولین ترجیح بنانا ہوگی۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو ہمیشہ امن و سلامتی عطا فرمائے، شہدائ کے درجات بلند فرمائے اور وطن عزیز کو ہر قسم کے خطرات سے محفوظ رکھے۔
6 ستمبر یوم دفاع تاریخ کا ناقابل فراموش دن ہے،سردار عبید گورگیج
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل