سیوی (اللہ داد) ایس ایچ او صدر پولیس تھانہ سیوی عبدالعزیز سولنگی کی عوامی خدمات اور امن و امان کے قیام کے لیے کوششیں قابلِ تحسین ہیں۔ وہ صدر پولیس تھانے کی حدود میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں کرنے اور فرار و اشتہاری ملزمان کی گرفتاریوں کو یقینی بنانے کے لیے متحرک کردار ادا کر رہے ہیں تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او عبدالعزیز سولنگی اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ جرائم کی روک تھام اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔ خصوصاً نیشنل ہائی وے پر سیوی کی حدود میں سفر کرنے والے مسافروں اور ٹرانسپورٹرز کو محفوظ ماحول فراہم کرنے، مشکوک سرگرمیوں پر نظر رکھنے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی روک تھام کے لیے پولیس کی جانب سے حفاظتی اقدامات کیے جا رہے ہیں شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ شاہراہ پر مسافروں کے تحفظ، جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی اور علاقے میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے پولیس کی مؤثر نگرانی انتہائی اہمیت رکھتی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ایس ایچ او صدر عبدالعزیز سولنگی اسی جذبے کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے ہوئے عوام کے تحفظ اور خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے
عبدالعزیز سولنگی عوام کے تحفظ اور خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے، عوامی حلقے
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل