6 ستمبر کے شہداءکی قربانیاں قوم کا قیمتی اثاثہ ہیں: پروفیسر حلیم صادق

کوئٹہ(پ ر)عوام پاکستان پارٹی بلوچستان کے صوبائی جنرل سیکرٹری پروفیسر ڈاکٹر حلیم صادق نے 6 ستمبر یومِ دفاع پاکستان کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یومِ دفاع ہمیں 1965ئ کے ان عظیم لمحات کی یاد دلاتا ہے جب پاک فوج کے بہادر جوانوں اور پوری پاکستانی قوم نے وطن عزیز کے دفاع کیلئے بے مثال جرات، عزم اور قربانی کا مظاہرہ کیا۔ یہ دن ہمیں اپنے شہدائ اور غازیوں کی لازوال قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے دفاع، سلامتی اور خودمختاری کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدائ قوم کے اصل ہیرو ہیں۔ ان کی قربانیاں ہمارے قومی شعور اور آنے والی نسلوں کیلئے مشعلِ راہ ہیں۔ قوم اپنے شہدائ کو ہمیشہ عزت و احترام سے یاد رکھے گی اور ان کے عظیم مشن کو آگے بڑھانے کیلئے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔ پروفیسر ڈاکٹر حلیم صادق نے کہا کہ آج پاکستان کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ بھی قومی اتحاد، سیاسی برداشت، جمہوری اقدار اور باہمی اتفاق و اتحاد کے ذریعے کیا جاسکتا ہے۔ ہمیں ذاتی اور سیاسی اختلافات سے بالاتر ہوکر ملکی مفاد کو ترجیح دینا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ مضبوط، پرامن، خوشحال اور مستحکم پاکستان ہی ہمارے شہدائ کی قربانیوں کا حقیقی ثمر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم اپنی بہادر افواج کے ساتھ کھڑی ہے اور وطن عزیز کی سلامتی کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو امن و استحکام عطا فرمائے، ملک کو ہر قسم کے خطرات سے محفوظ رکھے اور تمام شہدائ کے درجات بلند فرمائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں